ETV Bharat / sports

آر سی بی ہر سیزن میں ایک میچ ہرے یونیفارم میں کیوں کھیلتی ہے؟

رائل چیلنجرز بنگلور ٹیم نے رواں سیزن میں بھی گرین جرسی(سبز یونیفارم) کا ٹرینڈ برقرار رکھا اور چنئی سُپر کنگز کے خلاف سُپر سنڈے میچ میں ہرے یونیفارم میں میدان میں اتری، لیکن کیا آپ جانتے ہیں آر سی بی ٹیم ہر سیزن میں کم از کم ایک میچ ہرے یونیفارم میں کیوں کھیلتی ہے۔

RCB green jursey
RCB green jursey
author img

By

Published : Oct 25, 2020, 4:50 PM IST

آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ ٹیم ہر ایڈیشن میں ایک بار گرین جرسی کیوں پہنتی ہے؟اس سیزن میں سُپر سنڈے کے موقع پر رائل چیلینجرز بنگلور ٹیم نے چنئی کے خلاف ہری جرسی پہننی ہے۔

آر سی بی اپنی 'گو گرین' مہم کے لیے گرین جرسی پہنتی ہے۔ یہ مہم ماحولیاتی تحفظ اور شجر کاری کے تعلق سے بیداری پیدا کرنےکے لیے ہے۔ اس دور میں دنیا 'گلوبل وارمِنگ' سے جوجھ رہی ہے اور آئندہ چند برسوں میں گلوبل وارمِنگ مزید بڑھنے والی ہے اس لیے آر سی بی اس مہم کے ذریعے 'ری سائیکلنگ' کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

آر سی بی ہر سیزن میں ایک میچ میں گرین جرسی کیوں پہنتی ہے؟

واضح رہے کہ رائل چیلینجرز بنگلور کی گرین جرسی ری سائیکل پلاسٹک سے بنی ہوتی ہے، جب آر سی بی اس جرسی میں میدان پر اتری ہے تو یہ رواج ہے کہ آر سی بی ٹیم کا کپتان مخالف ٹیم کو ایک پودا بطور تحفہ دیتا ہے۔

آر سی بی ٹیم کا کپتان مخالف ٹیم کو ایک پودا بطور تحفہ دیتا ہے

سنہ 2011 کے سیزن کے بعد سے آر سی بی ٹیم ہر سیزن میں ایک بار ہری جرسی پہن کر میدان میں اترتی ہے۔ گزشتہ سیزن میں وہ دہلی کیپیٹلز کے خلاف ہرے یونیفارم میں نظر آئی تھی جبکہ سنہ 2018 یہ ٹیم راجستھان رائلز کے خلاف گرین جرسی میں میدان پر اتری تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.