ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2020: حیدرآباد سے چنئی کو شکست - آئی پی ایل 2020

چنئی سپرکنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی آخری اوور میں کوئی کرشمہ نہیں دکھا سکے اور سن رائزرس حیدرآباد نے چنئی کو آئی پی ایل مقابلہ میں جمعہ کو سات رن سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری جیت درج کی۔

srh
srh
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 12:36 AM IST

حیدرآباد نے نوجوان بلے باز پریم گرگ (ناٹ آوٹ 51) اور ابھیشیک شرما (31) کی شاندار بلے بازی اور ان کے مابین پانچویں وکٹ کے لئے 77رنز کی اہم شراکت داری کی بدولت 20 اوورز میں پانچ وکٹ پر 164 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔

رویندر جڈیجہ نے پچاس رن اور کپتان دھونی نے ناٹ آوٹ 47 رنز بنائے لیکن چنئی کی ٹیم پانچ وکٹ پر 157 رنز تک ہی پہنچ سکی۔

دھونی نے 36گیندوں میں ناٹ آوٹ 47 رنز بنائے لیکن میچ کو آخر میں فنش نہیں کر سکے اور ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دھونی کی سست بلے بازی ٹیم کو آخر میں بھاری پڑگئی۔

حیدرآباد کی چار میچوں میں یہ دوسری جیت ہے جبکہ چنئی کو چار میچوں میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.