ETV Bharat / sports

ممبئی کی جیت، چنئی کاپلے آف کا سفر ختم ہونے کے دہانے پر

مہیندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں چنئی سپر کنگس کا اپنے بلے بازوں کی شرمناک خودسپردگی کے سبب آئی پی ایل -13 میں سفر تقریبا ختم ہوگیا ہے۔

merciless-mumbai-indians-decimate-chennai-super-kings
ممبئی کی جیت، چنئی کاپلے آف کا سفر تقریبا ختم
author img

By

Published : Oct 24, 2020, 12:18 AM IST

Updated : Oct 24, 2020, 1:49 AM IST

چنئی سپرکنگس کو جمعہ کے روز ممبئی انڈینس کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کاسامنا کرنا پڑا اور وہ آئی پی ایل کے پلے آف سے باہرہونے کے دہانے پر پہنچ گئی۔

آئی پی ایل خطاب کی تین بار کی فاتح اور پانچ بار کی رنر اپ چنئی سپرکنگس اس بار بھی آئی پی ایل میں کھیلی ، پلے آف میں پہنچی لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب دھونی کی سربراہی والی ٹیم پلے آف میں نظر نہیں آئے گی۔

چنئی نے افتتاحی میچ میں چیمپئن ممبئی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کی شاندار شروعات کی لیکن اس کے بعد بھی اس کی کارکردگی مسلسل زوال پذیر رہی۔ ممبئی نے افتتاحی میچ میں شکست کا بدلہ چنئی کے خلاف اس جیت کے ساتھ لے لیا۔

چنئی کو بقیہ تین میچ بڑے فرق سے جیتنےہوں گے اور توقع یہ کرنی ہوگی کہ مزید چار ٹیمیں 12 پوائنٹس پر ہی رک جائیں لیکن موجودہ کارکردگی سے چنئی کے لئے کوئی امید نہیں لگتی۔

چنئی کو اپنے ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں کی شرمناک سپردگی کے سبب شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اگرچہ چنئی کی ٹیم نے سیم کیرن کی 52 رنوں کی دھماکے دار اننگز کی بدولت 20 اووروں میں نو وکٹوں پر 114 رن بنائے تھے، لیکن یہ اسکور ایسا نہیں تھا کہ ممبئی کو کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔

ممبئی نے اپنے اوپنروں ایشان کشن (ناٹ آؤٹ 68) اور کوئٹن ڈی کوک (ناٹ آؤٹ 46) کی عمدہ اننگز سے 12.2 اووروں میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 116 رن بناکر جیت اپنے نام درج کرلی۔

Last Updated : Oct 24, 2020, 1:49 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.