ETV Bharat / sports

'مینک اگروال کا رن آؤٹ ہونا ٹیم کے لئے نقصاندہ ثابت ہوا' - ipl 2020

کنگز الیون پنجاب کے کپتان کے ایل راہل نے کہا کہ 'جب ہم پاور پلے میں وکٹیں گنوا دیتے ہیں تو میچ جیتنا مشکل ہو جاتا ہے، خاص طور پر جب صرف چھ بلے باز کھیل رہے ہوں۔ مینک کا رن آؤٹ ہونا ٹیم کے لئے ایک بڑا دھچکا تھا۔'

'مینک اگروال کا رن آؤٹ ہونا ٹیم کے لئے نقصاندہ ثابت ہوا'

author img

By

Published : Oct 9, 2020, 11:01 AM IST

جمعرات کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے کنگز الیون پنجاب کو 69 رنز سے شکست دی۔

میچ کے بعد کنگز الیون پنجاب کے کپتان کے ایل راہل نے کہا کہ 'دوسرے اوور میں اوپننگ بلے باز مینک اگروال کا رن آؤٹ ہونا ٹیم کے لئے نقصاندہ ثابت ہوا۔'

'مینک اگروال کا رن آؤٹ ہونا ٹیم کے لئے نقصاندہ ثابت ہوا'

دراصل 202 رنز کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے کے کنگز الیون پنجاب کی شروعات خراب رہی، کیونکہ اننگ کے دوسرے ہی اوور میں مینک اگروال رن آؤٹ ہو گئے۔

راہل نے کہا کہ 'جب ہم پاور پلے میں وکٹیں گنوا دیتے ہیں تو میچ جیتنا مشکل ہو جاتا ہے، خاص طور پر جب صرف چھ بلے باز کھیل رہے ہوں۔ مینک کا رن آؤٹ ہونا ٹیم کے لئے ایک بڑا دھچکا تھا۔'

اچھی بولنگ کی کارکردگی کی بنا پر ایس آر ایچ نے کے کنگز الیون پنجاب کو 69 رنز سے شکست دی۔

وہیں حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر اور جونی بیئرسٹو نے پہلی وکٹ کے لئے 160 رنز بنائے تھے۔

نکولس پورن کے کنگز الیون پنجاب کے واحد بلے باز ہیں، جنہوں نے 37 گیندوں پر 77 رنز بنائے، جس میں پانچ چوکے اور سات شاندار چھکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل: حیدرآباد نے پنجاب کو شکست دی

راہل نے پورن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'پورن واقعی اچھی بلےبازی کر رہے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.