ETV Bharat / sports

منیش پانڈے کی جارحانہ بلے بازی، حیدرآباد کی شاندار جیت

منیش پاندے نے ناٹ آؤٹ 83 رن اور آل راؤنڈ وجے شنکر (ناٹ آؤٹ 52) کے ساتھ ان کی ناقابل تسخیر 140 رنوں کی سنچری شراکت کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے راجستھان رائلس کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل -13 میں اپنی امیدیں جگانے والی فتح حاصل کی۔

manish-pandey-hits-fifty-sun-risers-hyderabad-wins-with-8-wickets
منیش پانڈے کی جارحانہ بلے بازی، حیدرآباد کی شاندار جیت
author img

By

Published : Oct 23, 2020, 12:24 AM IST

جیسن ہولڈر (33 رن پر 3 وکٹ) کی قیادت میں سن رائزرس حیدرآباد نے راجستھان رائلس کو 20 اووروں میں چھ وکٹ پر 154 کے معمولی اسکور پر روک لیا اور پھر پانڈے اور شنکر کی شاندار بلے بازی سے 18.1 اوور میں دو وکٹ پر 154 رن بناکر آسان جیت حاصل کرلی۔

پلیئر آف دی میچ بننے والے منیش پانڈے نے صرف 47 گیندوں پر ناقابل شکست 83 رنوں کی اننگز میں چار چوکے اور آٹھ چھکے لگائے، جبکہ شنکر نے شاندار کھیل میں 51 گیندوں پر 52 رن میں ناٹ آؤٹ 52 رنز کی مدد سے ان کا ساتھ دیا۔

یہ 10 میچوں میں حیدرآباد کی چوتھی جیت ہے اور اس کے پاس اب آٹھ پوائنٹس ہیں۔ حیدرآباد اب ٹیبل میں پانچویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔ اس فتح سے حیدرآباد کی امیدیں جاگ اٹھی ہیں ، جو مسلسل تین میچ ہار چکی ہے۔

دوسری طرف راجستھان کو 11 میچوں میں ساتویں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس سے ان کی امیدوں کو گہرا دھچکا لگا۔ راجستھان اب ساتویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔ تاہم، دونوں ٹیموں کو پلے آف ریس میں رہنے کے لئے اپنے باقی تمام میچ جیتنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.