ETV Bharat / sports

دھون کی لگاتار دوسری سنچری، پنجاب کو 165 رنز کا ہدف - کنگز الیون پنجاب

دہلی کیپیٹلز نے شکھر دھون کی مسلسل دوسری سنچری کی بدولت کنگز الیون پنجاب کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

KXIP
KXIP
author img

By

Published : Oct 20, 2020, 9:20 PM IST

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کے لیے اترنے والی دہلی کیپیٹلز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور سلامی بلے باز پرتھوی شا اس میچ میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور محج 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں جمی نیشام نے آؤٹ کیا۔

اس کے کپتان شریس ایت کریز پر آئے لیکن وہ بھی زیادہ دیر نہیں ٹک سکے اور 14 رنز بنا کر مروگن اشون کا شکار بنے جبکہ رشبھ پنت، مرکس اسٹوائنس اور شیمرون ہیٹمائر بھی جلدی جلدی پویلین لوٹ گئے لیکن شکھر دھون نے دوسری جانب سے مزاحمت جاری رکھی اور رواں سیزن میں مسلسل دوسری سنچری مکمل کی۔

شکھر دھون کی مسلسل دوسری سنچری
شکھر دھون کی مسلسل دوسری سنچری

شکھر دھون نے 61 گیندوں میں 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 106 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر اسکور نہیں بنا سکا۔

کنگز الیون پنجاب کی جانب سے محمد سمیع سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 2 بلے بازوں کو آؤٹ کیا جبکہ گلین میکسویل، جیمس نیشام اور مروگن اشون نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.