ETV Bharat / sports

کیگیسو ربادا کو ملی پرپل کیپ - Kagiso Rabada

دہلی کیپٹلس کے کھلاڑی کیگیسو ربادا نے پرپل کیپ تو جیت لی لیکن وہ چنئی سپرکنگس کے ڈیون بریوو کا ایک سیزن میں 32 وکٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ نہیں توڑ سکے۔

کیگیسو ربادا
کیگیسو ربادا
author img

By

Published : Nov 11, 2020, 2:38 AM IST

دبئی میں دہلی کیپٹلس آئی پی ایل کا خطاب تو جیت نہیں سکی لیکن اس کے تیزگیندباز کیگیسیو ربادا نے ایک سیزن میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرکے پرپل کیپ اپنے نام کرلیا ۔

دہلی کو منگل کے روز فائنل میں ممبئی انڈینس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پرپل کیپ کے لئے ربادا اور ممبئی انڈینس کے تیزگیندباز جسپریت بمراہ کے بیچ مقابلہ تھا۔ فائنل سے پہلے ربادا کے 29 وکٹ اور بمراہ کے 27 وکٹ تھے۔

ربادا نے پرپل کیپ تو جیت لی لیکن وہ چنئی سپرکنگس کے ڈیون بریوو کا ایک سیزن میں 32 وکٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ نہیں توڑ سکے۔

واضح رہے کہ دہلی کیپٹلس کے کھلاڑی کیگیسو ربادا نے آئی پی ایل 2020 میں 17 میچ کھیلے جن میں 30 وکٹ حاصل کیے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.