ETV Bharat / sports

بمراہ پہلی بار ممبئی کے لیے سپر اوور میں ناکام ہوئے

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 2:29 PM IST

جسپریت بمراہ نے آر سی بی کے خلاف میچ میں سپر اوور میں گیند بازی کی۔ یہ پہلی مرتبہ تھا جب انہوں نے ممبئی کے لیے سپر اوور میں گیند بازی کی اور ناکام ہوگئے۔

بمراہ پہلی بار ممبئی کے لیے سپر اوور میں ناکام ہوئے
بمراہ پہلی بار ممبئی کے لیے سپر اوور میں ناکام ہوئے

آئی پی ایل سیزن ۔13 میں پیر کی رات ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے مابین میچ کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعہ نکلا۔ لیکن پہلی مرتبہ ایسا ہوا جب جسپریت بومراہ سپر اوور میں ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے۔ بنگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آرون فنچ (52)، دیودت پیڈیکل (54)، ابرہام ڈی ولیئرز (55) کی عمدہ اننگز کی بنیاد پر 20 اوورز میں تین وکٹ پر 201 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی نے ایشان کشن (99) اور کیران پولارڈ (60 ناٹ آؤٹ) کی بدولت اسکور برابر کردی۔

میچ کا فیصلہ سپر اوور میں نکلا۔ ممبئی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سات رنز بنائے۔ بنگلور نے آٹھ رنز بنا کر جیت حاصل کی۔ یہ پہلی بار ہے جب بمراہ ممبئی کے لئے سپر اوور میں ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے۔

اس سے قبل 29 اپریل 2017 کو گجرات لائنز کے خلاف بمراہ نے سپر اوور میں 11 رنز کا بچاؤ کیا تھا۔ فنچ اور برینڈن میکلم کے سامنے بومراہ نے صرف چھ رنز دیئے تھے۔

ایک اور میچ میں 29 اپریل سنہ 2019 کو بومراہ نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف بھی ایک سپر اوور کیا تھا اور صرف آٹھ رنز دیئے تھے۔ ممبئی نے تین گیندوں پر ہی نو رنز بنا کر میچ جیت لیے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.