ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2020: راجستھان اور پنجاب میں کانٹے کی ٹکر متوقع

انڈین پریمیئر لیگ کے 13 ویں سیزن میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی راجستھان رائلز اور کنگز الیون پنجاب کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہونے کی امید ہے۔

KXIP vs RR
KXIP vs RR
author img

By

Published : Sep 27, 2020, 3:52 PM IST

آج کے میچ میں میچ میں راجستھان کے وکٹ کیپر سلامی بلے باز سنجو سیمسن اور پنجاب کے کپتان لوکیش راہل کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

دونوں ٹیموں نے اپنے پچھلے میچ جیت درج کی تھی اور اب دونوں ہی اپنی جیت کے سلسلے کو برقرار کھنے کی کوشش کریں گی۔

راجستھان رائلز نے ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں گزشتہ رنر اپ چنئی سُپر کنگز کو 16 رنز سے شکست دی تھی جبکہ پنجاب نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 97 رنز کے بڑے فرق سے ہرایا تھا۔

پنجاب دو مقابلے میں ایک جیت اور ہار کے بعد دو پوائنٹ حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل میں دوسری جبکہ راجستھان رائلز ایک جیت کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ پنجاب کا یہ تیسرا جبکہ راجستھان کا دوسرا میچ ہوگا۔

راجستھان رائلز کے سلامی بلے باز سنجو سیمسن نے چنئی سُپر کنگز کے خلاف محض 32 گیندوں میں ایک چوکے اور 9 چھکوں کی مدد سے شاندار 74 رن بنائے تھے جبکہ دورسی جانب پنجاب کے کپتان کے ایل راہل نے رائل چیلینجرز بنگلور کے خلاف 69 گیندوں میں 14 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 132 رن کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔ یہ راہل کا آئی پی ایل میں بہترین انفرادی اسکور اور اس آئی پی ایل 2020 کی پہلی سنچری تھی۔

سنجو سیمسن اور اسٹیو اسمتھ سے ایک اور بڑی پارٹنرشپ کی امید ہوگی

راجستھان رائلز ٹیم مین جوس بٹلر کی شمولیت سے ٹیم کی بلے بازی مزید مضبوط ہوگی۔

ٹیم میں بٹلر کی موجودگی سے راجستھان کی بلے بازی آرڈر مضبوط ہوگا جو پنجاب کے لیے سخت چیلنج بن سکتا ہے۔ راجستھان کے برانڈ ایمبیسڈر اور مینٹر شین وارن بھی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔ اگرچہ ابھی وہ کوارنٹین رہیں گے لیکن ان کی موجودگی سے ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ شین وارن کی کپتانی میں ہی راجستھان رائلز نے آئی پی ایل کا پہلا خطاب اپنے نام کیا تھا۔

دوسری جانب کنگز الیون پنجاب اس مقابلے سے قبل اس گراؤنڈ میں راجستھان کے خلاف چھ سالہ پرانے ریکارڈ سے تحریک لے سکتی ہے جس کے مطابق شارجہ کے اس گراؤنڈ میں 2014 میں راجستھان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اسے جیت حاصل ہوئی تھی۔

دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک کھیلے گئے مقابلے

پچھلی مرتبہ راجستھان کے خلاف کھیلے گئے مقابلے میں پنجاب کی ٹیم نے سات وکٹ سے جیت درج کی تھی۔ اُس میچ میں راجستھان نے پانچ وکٹوں پر 191 رنز بنائے تھے جبکہ پنجاب نے تین وکٹ پر 193 رنز بنا کر میچ جیت لیا تھا۔ میچ میں راجستھان رائلز کی جانب سے سنجو سیمسن نے 52 اور اسٹیون اسمتھ نے ناٹ آؤٹ 27 رنز بنائے جبکہ پنجاب کی جانب سے گلین میکسویل نے 89 رنز کا اسکور کیا تھا۔

جہاں ایک طرف پنجاب اس ریکارڈ سے پرجوش ہوگی تو وہیں راجستھان کو اپنی سابقہ شکست کا بدلہ لینے کا موقع ملے گا۔

راجستھان کے لیے چنئی کے خلاف پچھلے مقابلے میں کپتان اسمتھ (69) نے بھی شاندار اننگز کھیلی تھی اور سیمسن کے ساتھ 121 رنز کی بڑی پارٹنرشپ کی تھی۔ راجستھان کے ٹاپ آرڈر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن ان کا مڈل آرڈرلڑکھڑا گیا تھا۔ اسمتھ پر اپنے مڈل آرڈر کو مضبوط کرنے کی بھی ذمہ داری ہوگی۔

پنجاب کے گیند بازوں پر دباؤ ہوگا
پنجاب کے گیند بازوں پر دباؤ ہوگا

اس کے علاوہ راجستھان رائلز کو اپنے گیندبازی شعبے کو بہتر بنانا ہوگا جو 216 رنز کے مضبوط اسکور کا دفاع کرتے ہوئے کچھ خاص گیندبازی نہیں کرسکی تھی۔ چنئی سُپر کنگز کے بلے بازوں نے راجستھان کے گیندبازوں کی جم کر پٹائی کی تھی اور میچ جیتنے کے قریب تک پہنچ گئے تھے۔ چنئی نے 200 رنز بنائے تھے۔ اگرچہ راہل تواتیا نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اگر راجستھان رائلز کو پنجاب کے چیلنج پر قابو پانا ہے تو اسے راہل اور مینک اگروال کی جوڑی کو سستے میں نمٹانا ہوگا جنہوں نے بنگلور کے خلاف طوفانی اننگز کھیلی تھی جبکہ پنجاب کو سیمسن، اسمتھ اور بٹلر کی تکڑی کا سامنا کرنا ہے اور انہیں بڑی اننگز کھیلنے سے روکنا ہوگا۔

پنجاب کی جانب سے میکسویل کا بلہ گزشتہ مقابلوں میں خاموش رہا لیکن یہ بلہ کبھی بھی طوفانی اننگ کھیل سکتا ہے جبکہ نکولس پورن کو بھی مڈل آرڈر میں اپنی ذمہ داری بخوبی نبھانی ہوگی۔

پچھلے میچ میں پنجاب کے گیند بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن انہیں راجستھان کے خطرناک بلے بازوں کے سامنے ایک بار پھر اپنی قابلیت دکھانی ہوگی۔ پنجاب اور راجستھان کے مابین مقابلہ برابری کا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.