ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2020 : ممبئی انڈینز نے ٹاس جیتا - انڈین پریمیئر لیگ

انڈین پریمیئر لیگ 2020 کے 48 ویں میچ میں ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

MI vs RCB
MI vs RCB
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 7:02 PM IST

Updated : Oct 28, 2020, 7:11 PM IST

آئی پی ایل کا 48 واں میچ ممبئی انڈینز اور رائل چیلینجرز بنگلور کے مابین شیخ زید اسٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جارہا ہے۔

آئی پی ایل 2020 میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے مابین دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔اس میچ میں جیت حاصل کرنے والی ٹیم پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔

  • ممبئی انڈینز اسکواڈ:

کیرون پولارڈ(کپتان)، ایشان کشن، سوریہ کمار یادو، کوئنٹن ڈی کاک(وکٹ کیپر)، سوربھ تیواری، ہاردک پانڈیا، کرونال پانڈیا، جیمس پیٹنسن، راہل چہر، ٹرینٹ بولٹ اور جسپریت بمراہ

  • رائل چیلینجرز بنگلور اسکواڈ:

وراٹ کوہلی(کپتان)، دیودوت پڈیکل، جوش فلپ، اے بی ڈی ولیئرز(وکٹ کیپر)، گُرکیرت سنگھ مان، شیوم دوبے، کرس مورس، واشنگٹن سندر، ڈیل اسٹین، محمد سراج اور یزویندر چہل۔

آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل
آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل

لیگ میں اس وقت ممبئی انڈینز 11 میچوں میں 7 جیت اور چار شکست کے بعد 14 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست مقام پر ہے جبکہ رائل چیلینجرز بنگلور کی بھی یہی صورتحال ہے لیکن رن ریٹ کی بنیاد پر پچھڑنے کی وجہ سے وہ دوسرے نمبر پر ہے۔

ممبئی اور بنگلور کے مابین میچ میں جو بھی ٹیم جیت حاصل کرے گی وہ 16 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔

ان دونوں ٹیموں کو ان کے گزشتہ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پرا تھا۔ ممبئی انڈینز کو اتوار لکے روز ابوظہبی میں راجستھان رائلز نے آٹھ وکٹوں شکست دی تھی جبکہ رایل چیلیجرز بنگلور کو دبئی میں چنئی سُپر کنگز کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پرا تھا۔

آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ ہارنے والی ٹیم کو اپنے بقیہ دو میچوں میں سے ایک میں کامیابی کے لیے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ممبئی انڈینز کے لیے اس کے کپتان روہت شرما کی انجری پریشانی بنی ہوئی ہے اور وہ گزشتہ دو میچوں سے ٹیم سے باہر ہیں تاہم روہت کی چوٹ کے بارے میں اب بھی کشمکش برقرار ہے۔

ممبئی انڈینز نے کپتان روہت شرما کی پریکٹس کرنے کی ویڈیو جاری کی ہے جب کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) نے روہت شرما کو نومبر تا جنوری کے دوران آسٹریلیا کے دورے کے لیے اسکواڈ میں جگہ نہیں دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

واضح رہے کہ روہت ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے گزشتہ دو میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے جس کے بعد ممبئی انڈینز نے کیرون پولارڈ کی کپتانی میں چنئی کو 10 وکٹوں سے شکست دی لیکن راجستھان کے خلاف اسے 8 وکٹوں سے ہار ملی تھی۔

ممبئی انڈینز نے راجستھان کے خلاف 195 کا مضبوط اسکور بنایا لیکن راجستھان نے بین اسٹوکس کی سنچری کی بدولت 18.2 اوورز میں 196 رنز بنا کر میچ جیت لیا تھا۔

اس کے علاوہ دفاعی چیمپیئن ممبئی کو یہ میچ وراٹ کوہلی کی قیادت میں بنگلور کی ٹیم کے خلاف جیتنا ہوگا۔ بنگلور بلاشبہ پچھلا میچ ہار گئی تھی لیکن یہ ٹیم اس سیزن میں زبردست فارم میں نظر آرہی ہے۔

پچھلے میچ میں رائل چیلینجرز بنگلور نے 145 رنز بنائے تھے لیکن وہ اس کادفاع نہیں کر سکی تھی اور چنئی نے 150 رنز بنا کر میچ جیت لیا تھا۔

وراٹ کوہلی نے میچ کے بعد کہا تھا کہ ٹورنامنٹ میں تمام ٹیموں میں بہتر کھلاڑی موجود ہیں اور دیکھنا یہ ہے کہ میچ کے دن کون بہتر کارکردگی کا مظاہرہ سکتا ہے۔ بنگلور ٹیم بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور ہم اگلے کھیل میں ضرور کامیابی حاصل کریں گے۔

Last Updated : Oct 28, 2020, 7:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.