دہلی کیپٹلز نے ٹاس جیت کر کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو بلے بازی کی دعوت دی تھی اور دہلی کے گیند بازوں نے کولکاتا کے بلے بازوں کو شروعات میں کھُل کر کھیلنے نہیں دیا اور 42 رنز پر 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
شبھمان گِل(9 رنز)، راہل تریپاٹھی(13 رنز ) اور دنیش کارتک (3 رنز) بنا کر جلدی جلدی پویلین لوٹ گئے جبکہ سلامی بلے باز نتیش رانا ایک جانب سے اسکور آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا۔
تین وکٹیں گنوا دینے کے بعد رواں سیزن میں ابھی تک توقع کے مطابق کارکردگی کرنے میں ناکام سنیل نارائن کریز پر آئے اور جارحا انداز میں بلے بازی کی۔
سنیل نارائن نے 32 گیندوں میں 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے جبکہ نتیش رانا نے 53 گیندوں میں 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد 81 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔
دہلی کیپیٹلز کی جانب سے اینرک نورجے، کگیسو رباڈا اور مرکس اسٹئوانس نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔