دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیت کر رائل چیلینجرز بنگلور کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کے بعد بنگلور نے دیودوت پڈیکل(50 رنز) کی نصف سنچری کی بدولت دہلی کو 150 رنز کا ہدف دیا۔
رائل چیلینجرز بنگور کی جانب سے دیودوت پڈیکل اور جوش فلپی نے اننگ کی شروعات کی لیکن اس مرتبہ یہ جوڑی زیادہ بڑی پارٹنرشپ نہیں کر سکی اور 25 رنز کے مجموعی اسکور پر جوش فلپ پویلین لوٹ گئے انہیں کگیسو رباڈا نے آؤٹ کیا، فلپی نے 12 رنز بنائے۔
اس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی کریز پر آئے، شائقین کو وراٹ کوہلی سے آج بڑی اننگ کی امیدتھی لیکن کوہلی محض 29 رنز بناکر اشون کا شکار بنے جبکہ اے بی ڈی ویلیئرز نے کچھ حد تک ٹیم اسکور بڑھانے کی کوشش کی اور 21 گیندوں میں 35 رنز بنائے لیکن بدقسمتی سے وہ رن آؤٹ ہوگئے جبکہ کر مورس(صفر رن)، شیوم دوبے(17 رنز)، اور اسورو اُدانا(4رنز) جلدی جلدی پویلین لوٹ گئے۔
اس دوران دیودوت پڈیکل نے اکیلے مزاحمت جاری رکھی اور اپنی نصف سنچری مکمل کی پیڈیکل نے 41 گیندوں میں 50 رنز کی کارآمد اننگ کھیلی لیکن نصف سنچری مکمل کرنے کے فوراً بعد وہ بولڈ آؤٹ ہوگئے۔
دہلی کیپیٹلز کی جانب سے اینرک نورکیا سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کگیسو رباڈ نے 2 اور روی چندرن اشون نے ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔