ETV Bharat / sports

چنئی سُپر کنگز کے ہاتھوں سن رائیزرس کی شکست

author img

By

Published : Oct 13, 2020, 11:47 PM IST

چنئی سُپر کنگز نے سن رائیزرس حیدر آباد کو 20 رنز سے شکست دے کر اپنی شکست کا سلسلہ توڑ دیا۔

CSK
CSK

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں سن رائیزرس حیدر آباد مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ گنوا کر 147 رنز ہی بنا سکی۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری حیدر آباد ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 23 رنز پر کپتان ڈیوڈ وارنر پویلین لوٹ گئے انہوں نے 9 رنز بنائے جبکہ جانی بیئرسٹو 23 رنز اور منیش پانڈے 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس کے بعد کین ولیمسن نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی اور 39 گیندوں میں 57 رنز بنائے لیکن دوسرا کوئی بھی بلے باز ان کا ساتھ نہیں دے سکا اور وقفے وقفے سے وکٹس گرتے رہے اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹس پر 147 رنز ہی بنا سکی۔

چنئی سُپر کنگز کی جانب سے کرن شرما اور ڈوین براوو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ سیم کُرین، رویندر جڈیجہ اور شاردل ٹھاکر نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری چنئی سُپر کنگز کی شروعات اچھی نہیں تھی اور 35 رنز پر اس کے دونوں سلامی بلے باز پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد امباتی رائیڈو اور شین واٹسن نے ٹیم کو شروعاتی بحران سے نکالا اور 81 رنز کی پارٹنرشپ کی تھی۔

شین واٹسن نے 42 رنز اور امباتی رائیڈو نے 41 رنز بنائے جبکہ کپتان ایم ایس دھونی نے 21 اور رویندر جڈیجہ نے 25 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔

سن رائیزرس کی جانب سے سندیپ شرما، خلیل احمد اور ٹی نٹراجن نے دو دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

چنئی سُپر کنگز کی 8 میچوں میں یہ تیسری جیت جبکہ سن رائیزرس حیدر آباد کی آٹھ میچوں میں یہ پانچویں شکست تھے۔ اس جیت کے ساتھ چنئی پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے مقام پر جبکہ شکست کے بعد حیدر آباد پانچویں مقام پر آگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.