ETV Bharat / sports

ایم ایس دھونی کا ایک اور سنگ میل - سریش رائنا

چنئی سُپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنی کامیابیوں کی فہرست میں مزید ایک کارنامہ درج کروا لیا ہے۔ دھونی آئی پی ایل میں 200 میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

MSD
MSD
author img

By

Published : Oct 19, 2020, 8:38 PM IST

دھونی نے راجستھان رائلز کے خلاف شیخ زید اسٹیڈیم میں اترتے ہی سب سے زیادہ آئی پی ایل میچ کھیلنے کا یہ کارنامہ اپنے نام کیا۔

دھونی نے ابھی تک اپنے آئی پی ایل سفر میں صرف دو ٹیموں کی ہی جرسی پہنی ہے- ایک چنئی سُپر کنگز اور دوسری رائزنگ پونے سپرجینٹ۔ (جب چنئی سُپر کنگز کو لیگ سے دو برسوں کے لیے معطل کیا گیا تھا)

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

دھونی کے اس سنگ میل پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور دھونی کے قریبی سمجھے جانے والے سریش رائنا نے ٹویٹ کے ذریعے دھونی کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ 'آئی پی ایل میں اپنا 200 واں میچ کھیلنے والا پہلا کھلاڑی۔ آج کے دن کے لیے مبارک باد دھونی بھائی۔ اس کامیابی پر بہت بہت مبارکباد آپ نے ہمیشہ ہمیں فخر محسوس کرایا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ دھونی کی زیر قیادت چنئی سُپر کنگز نے 2010، 2011 اور 2018 میں آئی پی ایل خطا جیتا ہےجبکہ ان کا شمار آئی پی ایل کے سب سے کامیاب کپتانوں مین ہوتا ہے۔

آئی پی ایل کے 199 میچوں میں دھونی نے 4 ہزار 568 رنز بنائے ہیں جس میں 23 نصف سنچری شامل ہیں۔ ان کا بہترین اسکور 84 رنز ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ اسٹرائک ریٹ 137.67 ہے۔

اس ماہ کے شروع میں دھونی نے سریش رائنا (193 میچ) کو پیچھے چھوڑ کر آئی پی ایل میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ اس فہرست میں بھارتی ٹیم کے سلامی بلے باز اور ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما 197 میچوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ سریش رائنا اور دنیش کارتک (191) باترتیب تیسرے اور رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی (186) چوتھے نمبر پر ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.