ETV Bharat / sports

کرس گیل پر جرمانہ عائد - ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد بلہ پھینکنے کی پاداش میں کنگز الیون پنجاب کے جارح بلے باز کرس گیل پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Chris Gayle
Chris Gayle
author img

By

Published : Oct 31, 2020, 7:41 PM IST

گزشتہ روز ابوظہبی میں راجستھان رائلز کے خلاف آئی پی ایل میچ میں 99 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد بلہ پھینکنے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے معاملہ میں کرس گیل پر میچ ریفری نے میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

دراصل راجستھان رائلز کے تیز گیندباز جوفرا آرچر نے گیل کو 99 رنز پر آؤٹ کیا تھا اس کے بعد گیل نے غصے میں اپنا بلہ زمین پر پھینک دیا تھا جس کے بعد ان پر آئی پی ایل کی ضابطہ اخلاق کے لیول ایک کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

کرس گیل
کرس گیل

آئی پی ایل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 'گیل نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے اور جرمانے ادا کرنے کے لیے حامی بھری ہے۔

کرس گیل نے اُس میچ میں 8 چھکوں کی مدد سے 99 رنز بنائے تھے حالانکہ ان کی ٹیم ہار گئی تھی لیکن گیل نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک ہزار چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.