جس کے بعد حیدرآباد کے بلے باز ڈیوڈ وارنر اور بیرسٹو نے اننگ کا آغاز کیا اور اور جانی بیرسٹو نے جارحانہ بلے بازی سے سنچری مکمل کرلی اور 56 گیندوں میں 114 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔
شین وارن بھی بہترین بلے بازی سے اپنی سنچری مکمل کرلی اورانہوں نے 55 گیندوںمیں 100 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان دونوں کی شاندار بلے بازی کے سبب حیدرآباد نے 20 اوورز میں 231 رنز بنائے اور بنگلور کے سامنے بھاریرنز کا ہدف پیش کیا۔
اس کے علاوہ وجئے شنکر نے 9 رن اور یوسف پٹھان نے 5 رن بنائے۔
یہ میچ حیدرآباد اور بنگلور کے لیے اہم مانا جاتا ہے۔ اس سے قبل حیدرآباد نے دو میچ میں سے ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ بنگلور کو کھیلے گئے دونوں میچوں میں شکست ہوئی۔