ETV Bharat / sports

حیدرآباد کی جیت، سیمسن کی سینچری رائیگاں - seoson 12

سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر اور جانی بیرسٹو کی شاندار کار کردگی کی بدولت حیدرآباد سن رائزرز نے ہمالیائی ہدف عبور کر لیا۔

سن رائزرز حیدرآباد کے سامنے راجستھان رائلز کا امتحان
author img

By

Published : Mar 29, 2019, 5:29 PM IST

Updated : Mar 29, 2019, 11:49 PM IST

آئی پی ایل سیزن 12 کے اہم مقابلے میں حیدرآباد نے راجستھان رائلز کو دلچسپ مقابلے میں شکست دے دی۔

ڈیوڈ وارنر نے 69 اور بیرسٹو نے 45 رن بنائے۔ان دنوں بلے بازوں نے پہلے وکٹ کے لیے 110 رنوں کی شراکت داری کی۔

وجئے شنکر محض 15 گیندوں میں 35 رنوں کی پاری کھیلی۔ یوسف پٹھان نے 16 اور راشد خان نے 15 رن بنا کر ٹیم کو جیت دلا دی۔

اس سے قبل راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔سنجو سیمسن نے شاندار سینچری اسکور کی۔اس سینچری کی بدولت راجستھان نے حیدرآباد کے سامنے جیت کے لیے 199 رنوں کا ہدف دیا تھا۔

راجستھان رائلز کی جانب سے سنجو سیمسن نے محض 55 گیندوں کا سامنا کرکے 102 رنوں کی پاری کھیلی۔انہوں نے اس دوران 10 چوکے اور چار چھکے لگائے۔سیمسن کے علاوہ کپتان اجنکیہ رہانے نے 70 رن اسکور کیے۔انہوں نے چار چوکے اور تین چھکے لگائے۔

راجستھان کی جانب سے جوس بٹلر اور اجنکیہ رہانے نے اننگ کا آغاز کیا۔لیکن اسٹار گیندباز راشد خان نے بٹلر کو محض پانچ رنوں کے اسکور پر آؤٹ کرکے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی۔

حیدرآباد کی جانب سے راشد خان اور ایس ندیم نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔راجستھان کی جانب سے ایس گوپال سب سے کامیاب گیندباز رہے۔انہوں نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Mar 29, 2019, 11:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.