ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2020: دوسرے میچ میں دہلی اور پنجاب آمنے سامنے

یو اے ای میں ہونے والے آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کے دوسرے میچ میں دہلی کیپیٹلز اور کنگز الیون پنجاب کا مقابلہ ہوگا۔ میچ ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

IPL
IPL
author img

By

Published : Sep 20, 2020, 4:56 PM IST

Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوسرے میچ میں شریس ایر کی قیادت والی ٹیم دہلی کیپیٹلز اور پہلی بار کنگز الیون پنجاب کی کپتانی کرنے والے کے ایل راہل کے مابین دلچسپ مقابلہ ہوگا۔

یہ میچ اس لئے بھی دلچسپ ہوسکتا ہے کیونکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز لوکیش راہل پہلی بار کپتانی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ جبکہ گزشتی سیزن میں شریس ایر کی کپتانی میں دہلی کیپیٹلز سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔

اتنا ہی نہیں دہلی کیپیٹلز ٹیم کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ اور پنجاب کے ہیڈ کوچ انل کمبلے کے مابین مقابلہ کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے کیوں کہ کمبلے اور پونٹنگ کا شمار دنیا کے بہترین کرکٹرز میں ہوتا ہے۔

دہلی کیپیٹلز میں اسپن گیند بازوں کی اچھی ٹیم ہے جو متحدہ عرب امارات میں ہونے والے اس آئی پی ایل سیزن میں مددگار ثابت ہوگی۔ دہلی کیپیٹلز میں روی چندرن اشون، امت مشرا اور اکشر پٹیل ہیں۔ اس کے برعکس روی چندرن اشون کے دہلی کیپیٹلز میں جانے سے لوکیش راہل کی کنگز الیون پنجاب کو اسپنرز کی کمی محسوس ہوگی۔ پنجاب ٹیم میں مجیب الرحمن کے علاوہ کوئی دوسرا بڑا اسپنر نہیں ہے۔ حالانکہ اس ٹیم میں روی بشنوئی بھی ہیں لیکن ان پر مکمل انحصار کرنا مشکل ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں کے ایل راہل پہلی بار بطور کپتان میدان میں اتریں گے۔

وہیں دوسری جانب شریس ایر نے خود کو ایک بہترین کپتان کے طور پر تیار کیا ہے۔ دونوں ہی نوجوان کپتان ہیں اور یہ دیکھنا بہت دلچسپ ہوگا کہ دونوں اپنی اپنی ٹیم کی قیادت کس طرح کرتے ہیں۔

اگر ہم دونوں ٹیموں کی بیٹنگ لائن پر نظر ڈالیں تو دونوں ٹیموں میں بہترین بلے باز ہیں۔ دہلی کیپیٹلز میں پرتھوی شا، رشبھ پنت، شکھر دھون اور شمرون ہیٹمائر بیٹنگ آرڈر سنبھالیں گے۔

اس کے علاوہ کنگز الیون پنجاب میں بہت سے جارح بلے باز ہیں۔ بیٹنگ کی ذمہ داری کرس گیل، گلین میکسویل اور کے ایل راہل پر ہوگی۔ میکسویل پر پنجاب کو مکمل اعتماد ہوگا اسی طرح میکسویل کو خود پر بھی مکمل اعتماد ہوگا کیونکہ انہوں نے حال ہی میں مانچسٹر میں انگلینڈ کے خلاف شاندار اننگز کھیلی تھی۔

صرف یہی نہیں، متحدہ عرب امارات میں بھی ان کا ریکارڈ بہترین ہے۔ جب سنہ 2014 مین آئی پی ایل متحدہ عرب امارات میں ہوا تھا تو انہوں نے 16 میچوں میں مجموعی طور پر 552 رنز بنائے تھے۔

اس کے علاوہ کرس گیل اور راہل پنجاب کی جانب سے اننگ کی شروعات اور مینک اگروال تیسرے نمبر پر اتر سکتے ہیں۔ 40 سالہ کرس گیل شاید تمام میچ نہیں کھیل سکتے ہیں کیونکہ اگر چار غیر ملکی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنا ہو تو پھر کرس گیل کے علاوہ میکسویل، نکولس پورن اور مجیب الرحمن کھیل سکتے ہیں۔

دہلی کیپیٹلز کے پاس بگ بیش لیگ میں سب سے زیادی وکٹ لینے والے گیندباز ڈینیل سیمس ہیں۔ ساتھ ہی کگیسو رباڈا بھی ٹیم کا اہم حصہ ہیں جبکہ تجربہ کار تیز گیند باز کی بات کریں تو بھارتی ٹیم کے ایشانت شرما ہیں۔

وہیں کنگز الیون پنجاب ٹیم میں تیز گیندباز محمد سمیع موجود ہیں۔

دہلی کپیٹلز اور پنجاب کے درمیان مقابلہ آرائی:

اب تک دہلی اور پنجاب کی ٹیم کے مابین 24 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ جس میں سے دہلی نے 10 اور پنجاب نے 14 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ گزشتہ سیزن میں دونوں ٹیمیں دو میچوں میں آمنے سامنے آئی تھیں اور دونوں نے ایک ایک میچ میں جیت درج کی تھی۔

دہلی کیپیٹلز کا اسکواڈ:

شریس ایر(کپتان)، روی چندرن اشون، شکھر دھون، پرتھوی شا، شمرون ہیٹمائر، کگیسو رباڈا، اجنکیا رہانے، امت مشرا، رشبھ پنت، ایشانت شرما، اکشر پٹیل، سندیپ لیمیچانے، کیمو پال، ڈینیئل سیمس، موہت شرما، ایرک نورجے، الیکس کیری، اویش خان، تشار دیشپانڈے، ہرشل پٹیل، مارکس اسٹوائنس، للت یادو۔

کنگز الیون پنجاب کا اسکواڈ:

کے ایل راہل(کپتان)، مینک اگروال، شیلڈن کاٹریل، کرس گیل، گلین میکسویل، محمد سمیع، مجیب الرحمن، کرون نائر، جیمز نیشام، نکولس پورن، ایشان پوریل، ارش دیپ سنگھ، مروگن اشون، کرشنپا گوتم، ہرپریت برار، دیپک ہُڈا، کرس جارڈن، سرفراز خان، مندیپ سنگھ، درشن نلکنڈے، روی بشنوئی، پربھاسمرن سنگھ، جگدیش سوچت، تاجندر سنگھ اور ہارڈس ولن۔

Last Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.