آئی پی ایل 2019کے چھٹے مقابلے میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے آنڈریو رسل کے شاندار کارکردگی کی بدولت کنگس الیون پنجاب کو 28رنز سے شکست دی ۔
اسطرح کولکاتا نے آئی پی ایل 2019 میں لگاتار اپنا دوسرا میچ جیت لیا ۔
کولکاتا کے ایڈن گارڈن گراؤنڈ میں کھیلے گیے اس میچ میں کولکتہ نائٹ رایڈئرس نے آنڈریو رسل کے دھواں دار 17 گیندوں پر 48 رنز کی مدد سے پہلے بلے بازے کرتے ہوئے 218 کا مظبوط سکور بنایا۔
جواب میں کنگس الیون پنجاب 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی ۔
کنگس الیون کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 59 رنز بنائے ۔ مینگ آگروال نے بھی 58 رنز کی اننگز کھیلی لیکن یہ دونوں بلے باز اپنی ٹیم کو ہار سے نا بچا پائے ۔
نائٹ رایڈئرس کی طرف سے روبن اتھپا اور نتیش رانا نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے بلترتیب 67 اور 63 رنز کی اننگز کھیلی ۔
پنجاب کے تمام گیندباز نائٹ رایڈئرس بلے بازوں کے سامنے بے بس نظر آئے ۔