ETV Bharat / sports

رشبھ پنت نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز جیتا - کھیل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز فاتح کا اعلان کیا۔ آئی سی سی ہر مہینے اسی طرح کرے گی، جو کھلاڑی مہینے میں انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ان کو ایوارڈ دیا جائے گا۔

رشبھ پنت نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز جیتا

author img

By

Published : Feb 10, 2021, 1:29 PM IST

بھارتی کھلاڑی رشبھ پنت نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا یہ اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ آئی سی سی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہر مہینے اس طرح کا اعزازی ایوارڈ دیا جائے۔ مرد اور خواتین کرکٹرز کی بہترین پرفارمنس کو اس سے پہچانا جائے گا۔ ان ایوارڈز کا اعلان پہلی بار کیا گیا ہے، جس میں بھارتی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے کامیابی حاصل کی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میں اپنی کارکردگی کی وجہ سے بھارتی بلے باز رشبھ پنت نے جنوری 2021 کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے سڈنی میں 97 اور برسبین میں ناقابل شکست 89 رنز بنائے ہیں۔ ان کی اننگز کی بنیاد پر بھارت نے تاریخی جیت درج کی تھی۔

رشبھ پنت نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز جیتا
رشبھ پنت نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز جیتا

رشبھ پنت کے علاوہ جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل نے جنوری کے مہینے میں تین ون ڈے اور دو ٹی۔20 انٹرنیشنل میں عمدہ کارکردگی کے لئے آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کا خطاب جیتا۔ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے والی جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم کے لئے شبنم اسماعیل نے سات وکٹیں حاصل کیں۔

جنوری کے مہینے میں کچھ سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملی۔ اسی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رشبھ پنت، جو روٹ اور پال اسٹرلنگ کو نامزد کیا تھا، لیکن ووٹنگ کے بعد رشبھ پنت کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.