پاکستان کے شہر کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ اور میزبان پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ جنوبی افریقہ نے چوتھے دن اپنی 187 رنز، 4 کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو حسن علی نے مہاراج کو انفرادی اسکور 2 رنز سے آگے بڑھنے نہ دیا اور بولڈ کردیا۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ڈی کوک بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 2 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بن گئے۔
مہمان افریقی ٹیم نے چھ وکٹیں کھودینے کے بعد پہلے سیشن میں اب سے تھوڑی دیر پہلے تک پاکستان کے خلاف آل آؤٹ ہونے سے قبل 87 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوچکی ہے۔ جب کہ پاکستان کو جیت کے لیے صرف 88 رنز کا ہدف دیا ہے۔ تازہ خبر ملنے تک پاکستان نے لنچ تک بغیر کوئی وکٹ کھوئے 22 رنز بھی بنالئے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ کے کامیاب ترین بولر نعمان علی ہیں جنہوں نے اننگ میں 5 وکٹس حاصل کیے ہیں جبکہ یاسر شاہ نے 4 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔