ETV Bharat / sports

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم افریقہ سے مقابلے کے لیے تیار

author img

By

Published : Mar 6, 2021, 8:44 AM IST

Updated : Mar 6, 2021, 9:54 AM IST

بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم سات مارچ سے جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہرمنپریت اتوار کو اٹل ایکانہ اسٹیڈیم میں اس سیریز کے پہلے میچ میں اترنے کے ساتھ ہی اپنا 100 واں ون ڈے میچ مکمل کرے گی۔ اس کے لئے وہ بہت پرجوش ہے۔ اسی کے ساتھ میدان میں دس فیصد ناظرین کو پہلا ون ڈے دیکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔

بھارتی خواتین ٹیم افریقہ سے مقابلے کے لیے تیار

اترپردیش کے دار الحکومت لکھنؤ میں بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم سات مارچ سے جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ تاہم، ون ڈے نائب کپتان ہرمنپریت کور کے مطابق، ہمیں جنوبی افریقہ سے اس سیریز میں بڑے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کیونکہ آنے والی مہمان ٹیم پاکستان کو اس کے گھر میں تقریباً کلین سوئپ کرکے یہاں آرہی ہے۔

ون ڈے سیریز سے قبل آن لائن پریس کانفرنس میں کور نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ وہ جیت کے سلسلے کو مزید جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں، لیکن ہم انہیں کھیل کے ہر شعبے میں چیلنج کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔ کور نے یہ بھی کہا کہ ہماری ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے لئے پوری طرح پُرجوش ہے۔

میزبان کرکٹر جنوبی افریقہ کی ٹیم کو ہلکے سے نہیں لیں گے، اگرچہ انہوں نے اعتراف کیا کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے پچھلے دو سالوں میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ اس کے ساتھ، ہرمنپریت اتوار کو اٹل ایکانہ اسٹیڈیم میں اس سیریز کے پہلے میچ میں اپنا 100 واں ون ڈے میچ کھیلے گی۔ وہ میدان پر اترنے اور اسے یادگار بنانے کیلئے پرجوش ہیں۔

نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے لئے اس سیریز میں کامیابی حاصل کرکے اعتماد حاصل کرنا ہوگا، تاہم بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پچھلے سال مارچ کے بعد سے ایک بھی میچ نہیں کھیلا ہے۔ بہر حال، ون ڈے ٹیم کی نائب کپتان ہرمنپریت کور کو یقین ہے کہ ٹیم انڈیا اگلے سال اپریل میں نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

کچھ کھلاڑیوں کی عدم موجودگی پر یہ کہا گیا کہ ٹی 20 ٹیم کی کپتان ہرمنپریت کور کے مطابق نیوزی لینڈ میں اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے ہماری تیاری لکھنؤ میں اس سیریز سے شروع ہوگی۔ ایک سال بعد کرکٹ کے میدان میں واپسی کے لیے ہم تقریباً تیار ہیں۔ یہ ہمارے لئے بھی ایک بہت بڑا موقع ہوگا۔ اسی کے ساتھ کور نے کہا کہ اگر کچھ کھلاڑیوں کو سیریز کے لئے منتخب نہیں کیا گیا تو یہ ایک مشکل فیصلہ تھا۔ لیکن اس کے پیچھے سوچ یہ تھی کہ کچھ نئے چہروں کو موقع ملے۔ ایک مضبوط ٹیم بنانے کے لیے چھ نئے چہروں کو آزمانے کا موقع ملا ہے۔ در حقیقت، یہ کہا جارہا ہے کہ جھولن گوسوامی پر دباؤ بڑھ سکتا ہے لیکن تجربہ کار بولر شیکھا پانڈے کو ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا۔ شیکھا پانڈے 52 ون ڈے میچوں میں اب تک 73 اور 50 ٹی ٹونٹی میچوں میں 36 وکٹیں لے چکی ہیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ اگلے سال ورلڈ کپ سے پہلے مزید ون ڈے کھیلے جائیں ، انہوں نے کہا کہ ٹیم انڈیا کے لئے کیلنڈر تیار ہے اور ہمیں امید ہے کہ اگلے سال ورلڈ کپ سے قبل مزید ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ یہ ہمیں اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ایک یونٹ کی حیثیت سے مضبوطی فراہم کرے گا۔ ہمارے مقاصد حقیقت بنیں گے۔

Last Updated : Mar 6, 2021, 9:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.