ETV Bharat / sports

بھارت 2024 تا 31 کے درمیان تین آئی سی سی ٹورنامنٹس کی میزبانی کرے گا - بھارت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

بھارت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) کے اگلے چکر میں تین عالمی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ منگل کو منعقدہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو آٹھ سالہ دور میں تین مردوں کے آئی سی سی ٹورنامنٹس کی میزبانی سونپی۔

بھارت 2024-31 کے درمیان تین آئی سی سی ٹورنامنٹس کی میزبانی کرے گا

author img

By

Published : Nov 16, 2021, 9:51 PM IST

آئی سی سی بورڈ کے فیصلے کے مطابق بی سی سی آئی 2026 میں سری لنکا کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ، 2029 کی چیمپئنز ٹرافی اور 2031 میں بنگلہ دیش کے ساتھ ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔

وہیں اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ یو ایس کرکٹ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے، جسے آئی سی سی کی 2028 میں لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کی امیدوں کی ڈریس ریہرسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملی ہے جو 1998 کے بعد ملک میں منعقد ہونے والا پہلا آئی سی سی ٹورنامنٹ ہوگا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی سی بی کے نئے چیئرمین رمیز راجہ نے حال ہی میں میزبانی ملنے کے حوالے سے کافی اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے سات میزبان شہروں کا اعلان کیا

وہیں آئی سی سی نے نمیبیا کو حالیہ دنوں میں عالمی کرکٹ میں ان کی ترقی کے لیے عالمی ٹورنامنٹ سے نوازا ہے۔ نمیبیا جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے ساتھ 2027 ون ڈے ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.