ETV Bharat / sports

IND vs ENG 1st Test:بارش کی وجہ سے تیسرے دن کا بھی کھیل وقت سے پہلے ختم - बारिश के कारण रद्द हुआ तीसरे दिन

کے ایل راہول (84) اور رویندرا جڈیجہ (54) کے ساتھ ساتھ نچلے آرڈر کے کھلاڑیوں کی شاندار بلے بازی کی وجہ سے بھارت نے پہلی اننگز میں 95 رنز کی اہم برتری حاصل کر لی ہے۔ تیسرے دن کا میچ ختم ہونے تک دوسری اننگز میں انگلینڈ کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 25 رنز ہے

IND vs ENG 1st Test,the third day's play ended earlier due to rain
بارش کی وجہ سے تیسرے دن کا بھی کھیل وقت سے پہلے ختم
author img

By

Published : Aug 7, 2021, 12:34 AM IST

بھارت کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ناٹنگھم میں کھیلا جارہا ہے جس کا تیسرا دن بارش کے باعث مقررہ وقت سے پہلے ہی ختم کرنا پڑا۔

تیسرے دن کا میچ ختم ہونے تک دوسری اننگز میں انگلینڈ کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 25 رنز ہے۔ برنس 11 پر اور سبلے 9 پر ہیں اور میزبان ٹیم اب بھی بھارت سے 70 رنز پیچھے ہیں۔

بھارت نے صبح چار وکٹ پر 125 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ ناٹ آوٹ بلے باز رشبھ پنت سات رنز سے آگے کھیلتے ہوئے فاسٹ بولر اولی رابنسن کا شکار بن گئے۔ پنت نے 20 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رنز بنائے۔ راہل اور جڈیجہ نے چھٹے وکٹ کے لیے 60 رنز کی شراکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: Ind vs Eng 1st test: اینڈرسن نے کمبلے کو پیچھے چھوڑا، بھارت کو95 رنز کی سبقت

جڈیجہ اور شامی نے آٹھویں وکٹ کے لیے 27 رنز جوڑے۔ رابنسن نے جڈیجا کو سٹورٹ براڈ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ جڈیجہ نے 86 گیندوں پر 56 رن میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ بمراہ نے 34 گیندوں پر 28 میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

بمراہ نے محمد سراج کے ساتھ آخری وکٹ کے لیے 33 رنز جوڑے۔ سراج سات رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔انگلینڈ کی جانب سے رابنسن نے 85 رنز کے عوض پانچ اور اینڈرسن نے 54 رن دے کرچاروکٹ حاصل کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.