انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کی نئی فہرست جاری کردی ہے۔ آئی سی سی کی جاری کردہ بلے بازوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 919 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 891 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور مارنس لبوشین 878 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بھارتی کپتان کوہلی کا چوتھا، انگلینڈ کے جوروٹ کا پانچواں اور بھارت کے چھتیشور پجارا کا چھٹا نمبر ہے۔ جب کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزّلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
![آئی سی سی کی جاری بلے بازوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پہلے نمبر پر ہیں](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/kane_0401newsroom_1609741180_761.jpg)
گیندبازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز 908 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ 839 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، وہیں نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر 825 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ جب کہ کوئی بھی پاکستانی گیند باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔
![گیندبازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/image_3012newsroom_1609298235_360.jpg)
ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں انگلینڈ کے بین اسٹوک 427 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر 423 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، وہیں بھارت کے جڈیجہ 419 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
![آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/icc_logo_6ef091f18f9917a57f435a76c1dcaf07_2701newsroom_1611741024_79.jpg)