ETV Bharat / sports

پاکستان سے زیادہ بہتر ہے بھارتی ٹیم: گوتم گمبھیر - گیم پلان

سابق بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ موجودہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ پاکستان سے بھی حالانکہ امیدیں کافی زیادہ ہیں لیکن فی الحال دیکھا جائے تو بھارت پاکستان سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔

Former Indian batsman Gautam Gambhir
سابق بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر
author img

By

Published : Aug 20, 2021, 1:23 PM IST

گوتم گمبھیر نے جمعرات کو اسٹار اسپورٹس کے پروگرام ’گیم پلان‘ پر بات چیت کے دوران کہا ’بے شک ٹی-20 فارمیٹ میں کوئی بھی کسی کو بھی شکست دے سکتا ہے، اس لیے ہمیں کسی بھی ٹیم کو ہلکے میں نہیں لینا چاہیے۔ مثال کے طور پر آپ کو افغانستان کو ہلکے میں نہیں لینا چاہیے، جس میں راشد خان جیسے کھلاڑی پریشان کر سکتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے لیکن ہاں پاکستان پر دباؤ ہوگا‘۔

سابق بھارتی بلے باز نے آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ شیڈول کے بارے میں کہا ’گروپ ون زبردست گروپ ہے اور سچ میں یہ حقیقی گروپ ہے جس میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے علاوہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ بھی شامل ہے اور ٹی-20 ورلڈ کپ کا پہلا میچ بھی آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا جو بہت دلچسپ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپینز کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی کی یادگار ملاقات

ویسٹ انڈیز ہمیشہ بہت ہی غیر متوقع ٹیم رہی ہے۔ اس کے پاس جس طرح کی قابلیت ہے‘ وہ تیسری مرتبہ بھی جیت سکتا ہے۔ انگلینڈ کے پاس بھی یہ صلاحیت ہے۔ ون ڈے عالمی کپ جیتنے کے بعد شاید وہ گذشتہ کچھ برسوں میں سب سے اچھا مظاہرہ کرنے والی وائٹ بال ٹیم بن گئی ہے۔

آسٹریلیا حقیقت میں رڈار سے باہر ہو گیا ہے، شاید اس لیے کہ کافی اہم کھلاڑی غائب ہیں لیکن پھر مجھے لگتا ہے کہ وہ ٹی-20 عالمی کپ میں خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں‘

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.