ETV Bharat / sports

ہندوستان کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے لئے بٹلر اور لیچ کی انگلینڈ ٹیم میں واپسی

بٹلر اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے سبب چوتھے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوئے تھے اور اب بچی مارگوٹ کی پیدائش کے بعد وہ آخری میچ کے لئے ٹیم میں واپسی کریں گے۔

test
ٹیسٹ
author img

By

Published : Sep 7, 2021, 10:35 PM IST

انگلینڈ نے بھارت کے خلاف مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میدان پر دس ستمبر سے شروع ہورہے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے لئے وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر اور لیفٹ آرم اسپنر جیک لیچ کو 16 رکنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

بٹلر اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے سبب چوتھے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوئے تھے اور اب بچی مارگوٹ کی پیدائش کے بعد وہ آخری میچ کے لئے ٹیم میں واپسی کریں گے۔ وہیں لیچ پہلے دو ٹیسٹ میچوں کے لئے ٹیم کا حصہ تھے لیکن بعد میں تیسرے اور چوتھے میچ میں منتخب نہ ہونے کی وجہ سے انہیں سمر سیٹ کے گھریلو سیشن میں کھیلنے کے لئے ٹیم سے ریلیز کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میں لڑکیوں کی دلچسپی

لیچ کی ٹیم میں واپسی کا مطلب ہے کہ آخری ٹیسٹ میں تو لیچ معین علی کی جگہ لیں گے جو اوول میں کچھ خاص نہیں کرسکے تھے یا انگلینڈ دو اسپنروں کے ساتھ اتر سکتا ہے۔ اس درمیان بٹلر کے متبادل کے طورپر شامل کئے گئے وکٹ کیپر بلے با ز سیم بلنگس کو ٹیم سے ریلیز کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میدان کی پچ پر روایت کے مطابق اسپن گیندبازی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.