ETV Bharat / sports

آسٹریلوی خواتین ٹیم نے ون ڈے کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 9:50 AM IST

آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے اپنی تین میچوں کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر مردوں اور خواتین کی 50 اوورز کی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

آسٹریلوی خواتین ٹیم نے بنایا ون ڈے کا نیا عالمی ریکارڈ

تین یک روزہ میچز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کرتے ہوئے لارین ڈاؤن کے 90 بیش قیمتی رنز کے ذریعہ 212 رنزبنائے۔ جواب میں آسٹریلیا نے 4 وکٹس پر 215 رنز بناتے ہوئے میچ جیت لیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کی آخری گیندوں پر گارڈنر نے تین چکھے لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی اور نیا ریکارڈ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ون ڈے کرکٹ میں آسٹریلیائی خاتون ٹیم کی یہ مسلسل 22 ویں فتح تھی۔ آسٹریلیا کی مردوں کی ٹیم نے یہ ریکارڈ 2003 میں بنایا تھا۔ جب کہ آسٹریلیائی ویمن ٹیم نے مارچ 2018 تا اپریل 2021 کے دوران مسلسل 22 میچ جیتے جب کہ ان کی مینز ٹیم نے 21 جنوری 2003 تا مئی 2003 کے درمیان جیتے تھے۔

اس طرح میگن شٹ (32 رن پر چار وکٹ) اور نکولا کیری (34 رن پر تین وکٹ) کی شاندار گیندبازی کے بعد سلامی بلے باز الیسا ہیلی (65)، ایلس پیری (ناٹ آوٹ 56) اور ایشلیگ گارڈنر (ناٹ آوٹ 53) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے میزبان نیوزی لینڈ کو پہلے خاتون ون ڈے میں اتوار کو چھ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک۔صفر کی سبقت حاصل کرلی۔

واضح رہے کہ خواتین کی کرکٹ ٹیم نے تین میچ پاکستان، تین بھارت، سات نیوزی لینڈ، تین انگلینڈ، تین ویسٹ انڈیز اور تین سری لنکا کو ہرائے۔ آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل 21 فتوحات کا ریکارڈ اکتوبر 2020 میں برابر کیا تھا جب نیوزی لینڈ کوتیسرے میچ میں 232 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.