لاہور: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی۔ پریس کانفرنس کے دوران دونوں کپتانوں نے ایک دوسرے سے متعلق بات چیت کی جس میں انہوں نے ایشیا کپ میں ایک دوسرے سے ملاقات کے بارے میں بتایا اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز آپس میں ملاقات کے وقت کیا بات چیت کرتے ہیں۔ ICCT 20 World Cup Press Conference
بابر اعظم نے کہا کہ روہت شرما عمر میں مجھ سے بڑے ہیں کرکٹ میں ان کی خدمات ہیں اور یہ کافی عرصے سے کھیل رہے ہیں، کوشش کرتے ہیں کہ ان سے تجربہ لیں۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے بتایا کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے ملتے ہیں تو فیملی کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم پوچھتے ہیں کہ زندگی اور گھر میں کیا چل رہا ہے، زندگی کیسی گزر رہی ہے؟ کون سی نئی گاڑی خریدی؟ یہ سب باتیں ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Mohammed Shami Replaces Jasprit Bumrah جسپریت بمراہ کی جگہ محمد سمیع ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز کل سے آسٹریلیا میں ہورہا ہے جبکہ ایونٹ میں ہند وپاک ٹیمیں 23 اکتوبر بروز اتوار کو مدمقابل آئیں گی۔
یو این آئی