ETV Bharat / sports

وریندر سہواگ، ایڈولجی اور ڈی سلوا کو آئی سی سی ہال آف فیم کا اعزاز

author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 13, 2023, 5:14 PM IST

بھارتی خاتون کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ڈیانا ایڈولجی، سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ اور سری لنکا کے اروندا ڈی سلوا کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بدھ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل سے پہلے آئی سی سی ہال آف فیم کے اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ ڈیانا ایڈولجی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی خاتون کرکٹر ہیں۔ ICC Hall of Fame

ICC's Hall of Fame
آئی سی سی ہال آف فیم کا اعزاز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ، ہم وطن خاتون کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ڈیانا ایڈولجی اور سری لنکا کے بلے باز اروندا ڈی سلوا کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا ہے۔ آئی سی سی نے پیر کو تینوں کھلاڑیوں کو ہال آف فیم میں بطور ممبر شامل کرنے کا اعلان کیا۔ ان تینوں کھلاڑیوں کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بدھ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل سے پہلے اس اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ڈیانا ایڈولجی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی خاتون کرکٹر ہیں۔ اپنی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایڈولجی نے کہا ’’میں آئی سی سی ہال آف فیم 2023 کے لیے اپنا نام منتخب کرنے پر آئی سی سی اور جیوری کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔ یہ کامیابی انجام دینے والی پہلی بھارتی خاتون کرکٹر بننا میرے لیے یقیناً بڑے اعزاز کی بات ہے۔ یہ نہ صرف میرے لیے، میرے خاندان، دوستوں کے لیے بلکہ بی سی سی آئی اور بھارتی خواتین کرکٹ کے لیے بھی فخر کی بات ہے۔‘‘

واضح رہے کہ بائیں ہاتھ کی بالر ایڈولجی نے بھارت کے لیے 20 ٹیسٹ اور 30 ​​ون ڈے کھیلے ہیں اور ان کے نام 107 بین الاقوامی وکٹ ہیں۔ اس کے بعد وہ ایک کامیاب کرکٹ ایڈمنسٹریٹر بھی بن گئیں اور وہ فی الحال ریٹائرڈ بھارتی خاتون کرکٹرز کے روزگار کے مواقع بڑھانے کے سلسلے میں کام کرتی ہیں۔ آئی سی سی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ’’ایڈولجی کی شراکت میدان سے باہر اس سے زیادہ رہی ہے اور انہوں نے دہائیوں کے دوران بھارت میں خاتون کی کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔‘‘

ان کے علاوہ دھماکہ خیز بلے باز وریندر سہواگ نے بھارت کے لیے 104 ٹیسٹ، 251 ون ڈے اور 19 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔ وہ 2007 ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2011 ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی بھارت ٹیم کے اہم رکن بھی رہے تھے۔ سہواگ نے کہا کہ میں اس اعزاز کے لیے آئی سی سی اور جیوری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سہواگ کے نام کل 8586 ٹیسٹ رنز ہیں جن میں 23 ٹیسٹ سنچریاں شامل ہیں۔ وہ ٹیسٹ میچوں میں ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے بھارتی بلے باز ہیں۔

Virender Sehwag was a game-changer with the bat and the former India opener is now a much-deserved member of the ICC Hall of Fame 💥🏏

More on his achievements and journey 👉 https://t.co/wFLhmrPxJA pic.twitter.com/L0vJrKPdgt

— ICC (@ICC) November 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے یہ کارنامہ دو مرتبہ حاصل انجام دیا، جس میں اگلے چند نام ڈان بریڈمین، برائن لارا اور کرس گیل کے ہیں۔ ان کا ٹیسٹ اسٹرائیک ریٹ 82.23 تھا جو ان کی دھماکہ خیز صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ سہواگ نے ون ڈے کرکٹ میں 104.33 کے اسٹرائیک ریٹ اور 15 سنچریوں کے ساتھ 8273 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 219 رنز کی اننگز کھیلی۔

سال 1996 کے ورلڈ کپ فائنل میں سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو عالمی چیمپئن بنانے والے ڈی سلوا اس فہرست میں شامل ہونے والے تیسرے نئے نام ہیں۔ وہ اپنی دھماکہ خیز بلے بازی کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے 93 ٹیسٹ میچوں میں 6361 اور 308 ون ڈے میں 9284 رنز بنائے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’آئی سی سی ہال آف فیم کا اعلیٰ ترین اعزاز حاصل کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے اور میں اس کے لئے شکرگزار ہوں۔ یہ میرے کرکٹ کے سفر میں میری قربانی اور لگن کا صلہ ہے۔

اس کے لیے میں اپنے خاندان، والدین، بہن، بیوی، بچوں، دوستوں، کپتان، کوچ، اینکر، ٹیم کے ساتھیوں، مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، جنہوں نے اس سفر کے لیے مجھے مسلسل تحریک دی اور میرے غم و خوشی میں میری طاقت بنے رہے ۔ میں اس اعزاز، پہچان اور تعریف کے لیے آئی سی سی اور ووٹنگ کمیٹی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ، ہم وطن خاتون کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ڈیانا ایڈولجی اور سری لنکا کے بلے باز اروندا ڈی سلوا کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا ہے۔ آئی سی سی نے پیر کو تینوں کھلاڑیوں کو ہال آف فیم میں بطور ممبر شامل کرنے کا اعلان کیا۔ ان تینوں کھلاڑیوں کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بدھ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل سے پہلے اس اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ڈیانا ایڈولجی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی خاتون کرکٹر ہیں۔ اپنی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایڈولجی نے کہا ’’میں آئی سی سی ہال آف فیم 2023 کے لیے اپنا نام منتخب کرنے پر آئی سی سی اور جیوری کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔ یہ کامیابی انجام دینے والی پہلی بھارتی خاتون کرکٹر بننا میرے لیے یقیناً بڑے اعزاز کی بات ہے۔ یہ نہ صرف میرے لیے، میرے خاندان، دوستوں کے لیے بلکہ بی سی سی آئی اور بھارتی خواتین کرکٹ کے لیے بھی فخر کی بات ہے۔‘‘

واضح رہے کہ بائیں ہاتھ کی بالر ایڈولجی نے بھارت کے لیے 20 ٹیسٹ اور 30 ​​ون ڈے کھیلے ہیں اور ان کے نام 107 بین الاقوامی وکٹ ہیں۔ اس کے بعد وہ ایک کامیاب کرکٹ ایڈمنسٹریٹر بھی بن گئیں اور وہ فی الحال ریٹائرڈ بھارتی خاتون کرکٹرز کے روزگار کے مواقع بڑھانے کے سلسلے میں کام کرتی ہیں۔ آئی سی سی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ’’ایڈولجی کی شراکت میدان سے باہر اس سے زیادہ رہی ہے اور انہوں نے دہائیوں کے دوران بھارت میں خاتون کی کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔‘‘

ان کے علاوہ دھماکہ خیز بلے باز وریندر سہواگ نے بھارت کے لیے 104 ٹیسٹ، 251 ون ڈے اور 19 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔ وہ 2007 ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2011 ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی بھارت ٹیم کے اہم رکن بھی رہے تھے۔ سہواگ نے کہا کہ میں اس اعزاز کے لیے آئی سی سی اور جیوری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سہواگ کے نام کل 8586 ٹیسٹ رنز ہیں جن میں 23 ٹیسٹ سنچریاں شامل ہیں۔ وہ ٹیسٹ میچوں میں ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے بھارتی بلے باز ہیں۔

انہوں نے یہ کارنامہ دو مرتبہ حاصل انجام دیا، جس میں اگلے چند نام ڈان بریڈمین، برائن لارا اور کرس گیل کے ہیں۔ ان کا ٹیسٹ اسٹرائیک ریٹ 82.23 تھا جو ان کی دھماکہ خیز صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ سہواگ نے ون ڈے کرکٹ میں 104.33 کے اسٹرائیک ریٹ اور 15 سنچریوں کے ساتھ 8273 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 219 رنز کی اننگز کھیلی۔

سال 1996 کے ورلڈ کپ فائنل میں سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو عالمی چیمپئن بنانے والے ڈی سلوا اس فہرست میں شامل ہونے والے تیسرے نئے نام ہیں۔ وہ اپنی دھماکہ خیز بلے بازی کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے 93 ٹیسٹ میچوں میں 6361 اور 308 ون ڈے میں 9284 رنز بنائے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’آئی سی سی ہال آف فیم کا اعلیٰ ترین اعزاز حاصل کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے اور میں اس کے لئے شکرگزار ہوں۔ یہ میرے کرکٹ کے سفر میں میری قربانی اور لگن کا صلہ ہے۔

اس کے لیے میں اپنے خاندان، والدین، بہن، بیوی، بچوں، دوستوں، کپتان، کوچ، اینکر، ٹیم کے ساتھیوں، مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، جنہوں نے اس سفر کے لیے مجھے مسلسل تحریک دی اور میرے غم و خوشی میں میری طاقت بنے رہے ۔ میں اس اعزاز، پہچان اور تعریف کے لیے آئی سی سی اور ووٹنگ کمیٹی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.