ETV Bharat / sports

India squad for T20 series روہت، ویراٹ ایک بار پھر نظر انداز تلک اور جیسوال کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں انٹری - ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے بھارتی ٹیم

ویسٹ انڈیز دورے کے لیے بھارتی ٹیم میں ہاردک پانڈیا (کپتان)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، شبھمن گل، یشسوی جیسوال، تلک ورما، سوریہ کمار یادیو (نائب کپتان)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، اکشر پٹیل، یوجویندر چہل، کلدیپ یادو، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، عمران ملک، آویش خان اور مکیش کمار کو شامل کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 5, 2023, 10:49 PM IST

ممبئی: نوجوان باصلاحیت بلے باز یشسوی جیسوال اور تلک ورما کو اگست میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی ٹی 20 سیریز کے لیے بھارتی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ جیسوال اور تلک دونوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 2023 سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آئی پی ایل 2023 کے لیے 'ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر' کا ایوارڈ حاصل کرنے والے جیسوال نے 14 میچوں میں 164 کے اسٹرائیک ریٹ سے 625 رن بنائے جس میں ایک سنچری اور چھ نصف سنچریاں شامل ہیں۔

جیسوال کو ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی کارکردگی کی وجہ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے لیے بھارتی ٹیم کے ساتھ لندن بھیجا گیا تھا۔ انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف 12 جولائی سے شروع ہونے والے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری طرف 20 سالہ تلک ورما نے 2022 کے بعد ممبئی انڈینز کے مڈل آرڈر میں آئی پی ایل 2023 میں شاندار کارکردگی سے اپنی جگہ یقینی کی ہے۔ تلک نے اس سال 11 آئی پی ایل میچوں میں 164.11 کے اسٹرائیک ریٹ اور 42.88 کی اوسط سے 343 رن بناتے ہوئے ممبئی کے پلے آف تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کیا۔

سنجو سیمسن نے نئے مقرر کردہ ہیڈ کوچ اجیت اگرکر کی قیادت میں منتخب ٹیم میں واپسی کی ہے۔ سیمسن کندھے کی انجری کی وجہ سے جنوری-فروری 2023 میں نیوزی لینڈ کی ٹی20 سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ تیز گیند باز اویش خان اور لیگ اسپنر روی بشنوئی کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ آویش نے بھارت کے لیے اپنا آخری ٹی 20 میچ اگست 2022 میں ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف کھیلا تھا۔ اویش نے اس میچ میں چار اوور میں 53 رن دیے۔ اویش بخار کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہو گئے تھے اور اس کے بعد وہ ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے تھے۔ انہوں نے اس سال نو آئی پی ایل میچوں میں 9.75 کی اکانومی سے رن دیتے ہوئے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

بشنوئی آخری بار ایشیا کپ میں بھی قومی ٹیم کی جرسی میں نظر آئے تھے جہاں بھارت کو پاکستان کے خلاف سپر 4 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ بشنوئی نے اس میچ میں چار اووروں میں 26 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا تھا، حالانکہ اس ٹورنامنٹ کے بعد انہیں بھارتی ٹیم کے لیے کھیلنے کا موقع نہیں ملا تھا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے کھیلنے والے بشنوئی نے آئی پی ایل 2023 کے 14 میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کلدیپ یادو اور یوجویندر چہل کی جوڑی ابھی تک ٹیم میں برقرار ہے جبکہ شیوم ماوی 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے میچ جیتنے والے فنشر رنکو سنگھ کو بھی بھارتی ٹیم کے ساتھ ویسٹ انڈیز جانے کا موقع نہیں ملا۔ نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہونے کے بعد اسکواڈ میں شامل مکیش کمار ہندوستانی جرسی میں میدان میں اترنے کے منتظر ہیں۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 اگست کو برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ترینیداد میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ گیانا میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں آخری دو میچ کھیلنے امریکہ کے شہر فلوریڈا روانہ ہوں گی۔

ویسٹ انڈیز دورے کے لیے بھارت کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: ہاردک پانڈیا (کپتان)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، شبھمن گل، یشسوی جیسوال، تلک ورما، سوریہ کمار یادیو (نائب کپتان)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ، اکشر پٹیل، یوجویندر چہل، کلدیپ یادو، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، عمران ملک، آویش خان، مکیش کمار۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.