ETV Bharat / sports

دیپک چہر رشتہ ازدواج سے منسلک - بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز دیپک چہر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز دیپک چہر نے آگرہ میں ایک نجی تقریب میں اپنی منگیتر جیا بھردواج سے شادی کی۔ Deepak Chahar ties knot

دیپک چہر کی شادی
دیپک چہر کی شادی
author img

By

Published : Jun 2, 2022, 2:20 PM IST

تیز گیند باز دیپک چہر نے آج ایک رومانٹک پیغام کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ انہوں نے لکھا 'جب میں آپ سے پہلی بار ملا تھا تو مجھے لگا کہ آپ ہی میرے سپنوں کی رانی ہیں اور میں صحیح تھا۔ ہم نے اپنی زندگی کے ہر لمحے کو ایک ساتھ گزارا ہے اور میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کو ہمیشہ اس طرح خوش رکھوں گا۔ میری زندگی کے بہترین لمحات میں سے ایک! ہر کوئی ہمیں اپنا آشیرواد دے. Deepak Chahar Ties Knot with Fiance Jaya Bhardwaj

واضح رہے کہ آئی پی ایل 2021 کے دوران چنئی سُپر کنگز کے تیز گیند باز دیپک چہر نے 7 اکتوبر 2021 کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پنجاب کنگز کے خلاف میچ کے بعد اپنی گرل فرینڈ جیا بھاردواج کو پرپوز کیا۔ دوسری جانب دیپک چہر کے چھوٹے بھارئی راہل چہر جو بھارتی ٹیم کے لیے بھی کھیل چکے ہیں، نے اپنے نجی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بڑے بھائی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ راہُل نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا 'شادی شدہ زندگی مبارک ہو آپ دونوں، آپ کو بہت مبارک ہو اور تمام نیک تمنائیں، آپ کو ایک شاندار ازدواجی زندگی کی خواہشات پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل فرنچائزی چنئی سُپر کنگز نے 2022 آئی پی ایل میگا آکشن میں (کھلاڑیوں کی نیلامی) میں دیپک چہر کو 14 کروڑ روپے کی خطیر رقم میں خریدا تھا لیکن وہ کمر کی چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے تمام میچوں سے باہر ہو گئے تھے۔ 29 سالہ دیپک چہر نے اب تک 63 میچوں میں 29.19 کی اوسط سے 59 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان کا کامیابی کا سال 2019 میں آیا جب انہوں نے 17 میچوں میں 22 وکٹیں حاصل کیں۔ 2021 میں جب چنئی سُپر کنگز نے اپنا چوتھا آئی پی ایل ٹائٹل اپنے نام کیا تھا تب چہر نے 15 میچوں میں صرف 14 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے دیپک نے سات یکروزہ اور بیس ٹی 20 میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے بالترتیب 6.01 کی اکانومی کے ساتھ 10 وکٹیں اور 8.27 کی اکانومی کے ساتھ 26 وکٹیں حاصل کیں۔ دیپک چہر نے حالیہ دنوں میں بلے بھی سے اہم شراکت کی ہے۔ انہوں نے ایک ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 54 رنز بنائے اور اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف 38 رنز بنائے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.