ETV Bharat / sports

رام مندر افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے کن کن کرکٹرز کو مدعو کیا گیا؟

Pran Pratishtha Invitation اترپردیش کے ضلع ایودھیا میں 22 جنوری کو ہونے والی رام مندر افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے کئی کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ اب اس فہرست میں ایک اور کرکٹر روی چندرن اشون کا بھی نام شامل ہوگیا ہے۔

Pran Pratishtha Invitation to Indian cricketers
رام مندر افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیے جانے والے بھارتی کرکٹرز
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 19, 2024, 3:37 PM IST

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کئی سپر اسٹار کھلاڑیوں کو 22 جنوری کو ایودھیا میں ہونے والی رام مندر افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ اب اس فہرست میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر روی چندرن اشون کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ سچن تنڈولکر، ویراٹ کوہلی اور مہندر سنگھ دھونی کے بعد اب آر اشون کو بھی پران پرتیشٹھا تقریب کا دعوت نامہ دیا گیا ہے۔

دراصل، روی چندرن اشون کو اس تقریب کے لیے تمل ناڈو بی جے پی کے ریاستی سکریٹری سوریا اور نائب صدر وینکٹارمن سی نے مدعو کیا ہے۔ ان دونوں رہنماوں نے اشون کے گھر جاکر انہیں تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس تقریب میں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی بھی شرکت کرنے والے ہیں۔ اس کے علاوہ اس پروگرام کے لیے ملک کے مختلف علاقوں سے تقریباً 6000 بڑی شخصیات کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اشون اور ویراٹ کوہلی کو انگلینڈ کے خلاف 25 جنوری سے شروع ہونے والے ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ دونوں اپنے پریکٹس کیمپ سے چھٹی لے کر 22 جنوری کو ایودھیا میں منعقد ہونے والے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف حیدرآباد میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل براہ راست ٹیم میں شامل ہوں گے۔

رام مندر افتتاحی تقریب میں مدعو ہونے والے کرکٹرز

  • سچن ٹنڈولکر
  • مہندر سنگھ دھونی
  • ویراٹ کوہلی
  • روی چندرن اشون
  • ہربھجن سنگھ
  • میتھالی راج

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.