ETV Bharat / sports

سال 2023 بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے مصروف ترین سال ہوگا - آئندہ برس بھارتی ٹیم ونڈے پر زیادہ توجہ دے گی

بھارتی کرکٹ ٹیم سال 2023 میں مصروف رہنے والی ہے۔ ٹیم کے کھلاڑی جنوری سے نومبر تک 3 ڈومیسٹک سیریز کے ساتھ آئی پی ایل بھی کھیلیں گے اور کرکٹ کے دو بڑے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ Indian Cricket Team Match Schedule 2023

Indian Cricket Team Match Schedule 2023 Asia Cup 2023 ICC ODI World Cup 2023
سال 2023 بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے مصروف ترین سال ہوگا
author img

By

Published : Dec 29, 2022, 2:16 PM IST

نئی دہلی: آئندہ برس 2023 میں بھارت کرکٹ ٹیم اپنی مہم کا آغاز سری لنکا کے ساتھ پہلی سیریز کھیل کر کرے گی۔ 2023 کے آخری مہینوں میں ایشیا کپ (ایشیا کپ 2023)، ون ڈے ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ ہونے جا رہے ہیں۔ جب کہ اسی سال اپریل اور مئی کے مہینوں میں ٹیم کے کھلاڑی آئی پی ایل 2023 کے سیزن میں بھی 2 ماہ تک صروف ہوں رہیں گے۔ اگر اس طرح دیکھا جائے تو سال 2023 بھی ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کے لیے کافی مصروف کیلنڈر ثابت ہونے والا ہے۔ زیادہ تر کھلاڑی سال بھر مصروف رہیں گے۔ Indian Cricket Team Match Schedule 2023

سال 2023 کے آغاز میں بھارتی ٹیم پہلی سیریز سری لنکا کے خلاف کھیلنے جا رہی ہے۔ اس کے لیے ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ ہاردک پانڈیا کو ٹی ٹوئنٹی اور روہت شرما کو ون ڈے کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ سری لنکا کے ساتھ ہوم سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے بعد 3 ون ڈے میچوں کی سیریز ہوں گے۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے بھارت آئے گی اور اس کے بعد آسٹریلیا کو بھارت میں 4 ٹیسٹ میچوں کے ساتھ ساتھ 3 ون ڈے میچز بھی کھیلنا ہیں۔ اس سال ٹیم انڈیا کی پوری توجہ ٹی 20 سے زیادہ ون ڈے سیریز پر مرکوز ہوگی، کیونکہ اس سال کے آخر میں بھارت میں ون ڈے ورلڈ کپ کا انعقاد ہونا ہے۔ ٹیم انڈیا ایک بار پھر ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کے لیے اپنی تیاریوں میں لگے گی۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد انڈین پریمیئر لیگ 2023 کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ آئی پی ایل یکم اپریل سے شروع ہونے والا ہے۔ نیز یہ کہ 31 مئی تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ اس بار آئی پی ایل میں 10 ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ 2 ماہ تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم کے تمام اہم کھلاڑی شامل ہوں گے، جنہیں ٹیموں نے بھاری بولی لگا کر یا ان کی بنیادی قیمت پر خریدا ہے۔ وہیں بھارت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے۔ بھارت 2021 میں ساؤتھمپٹن ​​میں آخری مرحلے میں نیوزی لینڈ سے ہار گیا تھا۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جو ٹیسٹ کھیلنے والی ٹاپ نو ٹیموں کے درمیان دو سالہ لیگ کے طور پر کھیلی جاتی ہے۔ اس بار فائنل جون میں لندن کے اوول میں کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ کرکٹ 2023 کا انعقاد اس سال ہونا ہے، اس بار باضابطہ طور پر یہ ایونٹ پاکستان میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ تاہم ایشیا کرکٹ کونسل کے صدر جئے شاہ نے کہا ہے کہ ٹیم انڈیا پاکستان نہیں جائے گی، اس لیے ایشیا کپ کا مقام تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے اور اسے غیر جانبدار مقام پر کرانے کے لیے لابنگ جاری ہے۔ ستمبر کے مہینے میں ممکنہ ایشیا کپ اس بار ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جس میں تمام میچز 50-50 اوورز کے کھیلے جائیں گے۔ اس سال ٹیم انڈیا جو ون ڈے پر زیادہ توجہ دے رہی ہے تاکہ 2023 ورلڈ کپ کی تیاریوں کو مضبوط بنایا جاسکے۔ ٹیم انڈیا نے پہلا ون ڈے ورلڈ کپ 1983 میں اور دوسرا 2011 میں جیتا تھا۔ اس بار ٹیم روہت شرما کی کپتانی میں اپنے تیسرے ورلڈ کپ کی تلاش میں ہوگی۔ بھارت میں منعقد ہونے والا یہ ون ڈے ورلڈ کپ اکتوبر سے نومبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.