نئی دہلی: ٹیم انڈیا روہت شرما کی کپتانی میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ روہت کی ہی کپتانی میں ٹیم انڈیا ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں پہنچی اور اس کے بعد ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ کا فائنل بھی کھیلا لیکن جیت نہیں سکی۔ روہت کی کپتانی میں ٹیم کا اچھا سفر یہیں نہیں رکا اور ٹیم نے ایشیا کپ 2023 کا خطاب جیتا۔ اب ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ آئی سی سی رینکنگ میں ٹیم انڈیا کی اس شاندار کارکردگی کا فائدہ ہو رہا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر قابض ہے۔ ٹیم کو اس مقام تک لے جانے میں روہت شرما کا بڑا رول ہے۔ انہوں نے ٹیم انڈیا کی شاندار قیادت کی ہے۔ روہت نے 9 ٹیسٹ میچوں میں بھارت کی کپتانی کی ہے جس میں سے انہوں نے 5 جیتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 51 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 39 میں جیت درج کی ہے جبکہ 12 میں شکست ہوئی ہے اور 42 ون ڈے میچوں میں ٹیم انڈیا کو 32 میچوں میں فتح دلائی ہے۔
اب تک روہت شرما نے تمام فارمیٹس کے 102 بین الاقوامی میچوں میں ٹیم انڈیا کی کپتانی کی ہے۔ جس میں سے ٹیم انڈیا کو 76 میچوں میں کامیابی ملی ہے جس کی وجہ سے ٹیم انڈیا نے کرکٹ کے ہر فارمیٹ میں نمبر 1 پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ آئی سی سی رینکنگ میں بھارتی کھلاڑیوں کا جلوہ چھایا ہوا ہے۔ شبمن گل آئی سی سی ونڈے رینکنگ میں نمبر ایک بلے باز بن گئے ہیں تو محمد سراج نے ون ڈے کے نمبر 1 گیندباز بن گئے ہیں۔اس کے ساتھ اشون نے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمبر 1 گیند باز کا مقام برقرار رکھا جبکہ سوریہ کمار یادو ٹی ٹوئنٹی میں نمبر 1 بلے باز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: