بنگلورو: بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے تیسرے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کو 120 رنز سے شکست دے کر خطاب جیتنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ بھارتی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سنیل رمیش (136 ناٹ آؤٹ) اور اجے کمار ریڈی (100) کی سنچریوں کی بدولت 277 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 20 اوورز میں صرف 157 رنز ہی بنا سکی۔ مین آف دی میچ کا اعزاز پانے والے سنیل نے ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری سنچری اسکور کی، انہوں نے 63 گیندوں میں 24 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 136 رنز بنائے جبکہ کپتان اجے نے 50 گیندوں میں 18 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے۔ India won third Blind T20 World Cup
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی جانب سے سلامی بلے باز سلمان نے 66 گیندوں میں 77 رنز بنائے، حالانکہ انہیں کوئی ساتھ نہیں ملا۔ ٹیم انڈیا نے تیسری بار بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا ہے جبکہ اس سے قبل ٹیم نے 2012 اور 2017 میں بھی یہ ٹائٹل جیتا تھا۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Blind T20 World Cup بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا
یو این آئی