بھارت اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ موہالی کے آئی ایس بندرا پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ India vs Sri Lanka First Test
بھارتی ٹیم کی نظریں ٹیسٹ سیریز جیتنے پر ہوں گی۔ اس سے قبل بھارت کو جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1۔2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وہیں وراٹ کوہلی کا یہ 100 واں ٹیسٹ میچ ہے۔ Virat Kohli 100th Test Matches
قابل ذکر ہے کہ کوہلی نے اب تک 99 ٹیسٹ میچوں میں 50.39 کی اوسط سے 27 سنچریاں اور 28 نصف سنچریوں سمیت 7962 رنز بنائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: IND vs SL 1st Test: بھارت بمقابلہ سری لنکا پہلا ٹیسٹ کب اور کہاں دیکھیں
دونوں ٹیمیوں کا پلیئنگ الیون اس طرح ہیں:
بھارت: روہت شرما (کپتان)، مینک اگروال، ہنوما وہاری، وراٹ کوہلی، شریاس ایئر، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، رویندر جڈیجا، آر اشون، محمد شامی، جسپریت بمراہ اور جینت یادو
سری لنکا: ڈی کرونارتنے، ایل تھریمانے، پی نسانکا، سی اسالنکا، ڈی سلوا، انجلو میتھیوز، این ڈکویلا (وکٹ کیپر)، ایل ایمبولڈینیا، ایس لکمل، ایل کمارا، وی فرنینڈو