ETV Bharat / sports

India Women vs Sri Lanka Women: دیپتی کے آل راؤنڈر کھیل سے بھارت کی جیت

جمعہ کو پالے کیلے میں خواتین کے پہلے ون ڈے میں بھارت نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی۔ وہیں دیپتی شرما اپنے آل راؤنڈ کے لیے پلیئر آف دی میچ بنیں۔ India Women vs Sri Lanka Women

author img

By

Published : Jul 1, 2022, 8:43 PM IST

دیپتی کے آل راؤنڈر کھیل سے بھارت کی جیت
دیپتی کے آل راؤنڈر کھیل سے بھارت کی جیت

پلیئر آف دی میچ دیپتی شرما (25/3 اور 22 ناٹ آؤٹ) نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعہ کو پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو چار وکٹ سے شکست دے کرتین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔India Women vs Sri Lanka Women

دراصل سری لنکا نے 48.2 اوورز میں 171 رنز بنائے جبکہ بھارت نے 38 اوور میں چھ وکٹ پر 176 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ دونوں ٹیموں کے لیے مشکل پچ پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا۔ اسپنرز نے ٹرن لینے والی گیندوں پر بلے بازوں کو خوب نچایا۔ اس سے قبل رینوکا سنگھ اور دیپتی شرما کی تین تین وکٹوں کی بدولت بھارتی ٹیم نے سری لنکا کو 171 رنز پر پویلین بھیج دیا۔ سری لنکا کی جانب سے نیلاکشی ڈی سلوا نے 43 اور حسینی پریرا نے 37 رنز بنائے۔

اس کے بعد سری لنکن اسپنرز نے بھی بھارتی بلے بازوں کا خوب امتحان لیا تاہم بھارتی بلے بازوں کا تجربہ کام آیا۔ پہلے شیفالی ورما نے 40 گیندوں میں 35 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس کے بعد ہرمن پریت (44) اور ہرلین دیول (34) نے شاندار شراکت داری کرکے ہندوستان کو میچ سے باہر نہیں ہونے دیا۔ اگرچہ سری لنکا کے اسپنر انوکا نے تین وکٹیں لے کر شروع میں ہی ہندوستان کے لیے مشکل پید اکردی تھی، لیکن بعد میں دیپتی (22 ناٹ آؤٹ) اور پوجا وستراکر (21 ناٹ آؤٹ) نے تحمل کے ساتھ بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان کو فتح دلائی۔

یہ بھی پڑھیں: Sri Lanka vs India 3rd T20: سری لنکا نے آخری ٹی ٹوئنٹی جیتا، بھارت کا سیریز پر قبضہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.