آئی سی سی کے ایک پریس ریلیز کے مطابق بھارت کی خواتین ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں سست اوور ریٹ پر ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا ’’پلیئرز اور پلیئرز سپورٹ پرسنل کے لیے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق جو کم سےکم اوور ریٹ جرائم سے متعلق ہے، کھلاڑیوں کو ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جو مقررہ وقت میں بولنگ کرنے میں ناکام رہتے ہیں‘‘۔
ہومنپریت کور کی سربراہی میں ہندوستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ہیوے میں ہونے والی دوسری ٹی ٹونٹی میں اتوار کے روز انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آج ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے بھارتی کھلاڑیوں سے بات جیت کرینگے
149 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 14 ویں اوور میں 105/2 کے اسکور پر تھی لیکن پھر وہ تیزی سے مسلسل وکٹیں گنوا بیٹھے اور بالآخر یہ میچ 8 رنز سے ہار گئے۔ لیکن بدقسمتی سے بھارتی ٹیم کے لیے انھیں میچ کے دوران سست اوور ریٹ برقرار رکھنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ آئی سی سی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق ، انڈیا ویمن ٹیم کو سست اوور ریٹ برقرار رکھنے پر ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
تین میچوں پر مشتمل سیریز اب 1-1 سے برابر ہے، دونوں ٹیموں کا فیصلہ کن میچ بدھ کو چیلم فورڈ میں کھیلا جائے گا۔