ETV Bharat / sports

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی20 انٹرنیشنل میچ آج وشاکھا پٹنم میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کے بعد پہلی مرتبہ دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ India Vs Australia T20 Series

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 2:18 PM IST

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج

ویشاکھاپٹنم: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ویشاکھا پٹنم میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کرکٹ کت مختصر فارمیٹ کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ ایک طرف آئی سی سی منز 50 اوورز کے عالمی چمپئن آسٹریلیا جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کرے گا تو دوسری طرف ہندوستانی ٹیم فائنل میں ملی شکست کا بدلہ لینے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔دونوں ٹیموں میں کئی تبدیلیاں ہوئیں ہیں۔

ایک طرف نوجوان بلے باز سوریہ کمار یادو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کمان سنبھالیں تو دوسری طرف آسٹریلیا کی قیادت تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز میتھوز ویڈ کے کندھوں پر ہوگی۔ اس بارے میں پہلے ہی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ ہاردک پانڈیا زخمی ہیں، ایسے میں سوریا کو کپتان بنانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔ ہندوستانی ٹیم پہلا میچ وشاکھاپٹنم میں کھیلے گی۔ پانچ میچوں کی اس سیریز کا پہلا میچ 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ 3 دسمبر کو کھیلا جانا ہے۔

شریس ایر حال ہی میں ورلڈ کپ کے دوران ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ ایسی صورتحال میں وہ تین ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے۔ رائے پور اور بنگلورو میں ہونے والے آخری دو میچوں میں ٹیم انڈیا کا حصہ ہوں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ وہ نائب کپتان کے طور پر ٹیم انڈیا میں شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: ویراٹ تیسرے تو روہت چوتھے نمبر پر پہنچے

ہندوستانی ٹیم میں تمام نوجوان چہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ پرسدھ کرشنا، اویش خان، مکیش کمار اور ارشدیپ سنگھ کو بولنگ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ روی بشنوئی لیگ اسپنر کے طور پر کھیلیں گے۔ اس ٹیم میں اکشر پٹیل بھی شامل ہیں۔ جیتیش شرما کو وکٹ کیپر کے طور پرشامل کیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے تمام سینئر کھلاڑی ورلڈ کپ کے بعد آرام کریں گے۔ پہلے سے ہی خیال کیا جا رہا تھا کہ ٹیم انڈیا نوجوان چہروں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.