ETV Bharat / sports

India vs West Indies پہلے دن کا کھیل ختم، بھارت کا اسکور چار وکٹ پر 288رنز - روہت شرما کا دوسرے ٹیسٹ میں پچاس

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ترینیداد میں کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک چار وکٹوں پر 288 رنز بنا لیے ہیں۔ کوہلی 87 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ Virat Kohli Fifty against West Indies

India vs West Indies 2nd Test first Day Scorecard
پہلے دن کا کھیل ختم، بھارت کا اسکور چار وکٹ پر 288رنز
author img

By

Published : Jul 21, 2023, 7:15 AM IST

ترینیداد: بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ شروع ہو گیا ہے۔ ڈومینیکا میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ٹیم انڈیا نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 141 رن سے شکست دی تھی۔ وہیں دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ترینیداد کے پورٹ آف اسپین میں کھیلا جا رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ٹیسٹ میں تیز گیند باز مکیش کمار بھارت کے لیے بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کیا۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے بھارت نے چار وکٹوں پر 288 رنز بنا لیے ہیں۔ وراٹ کوہلی 161 گیندوں میں آٹھ چوکے کی مدد سے 87 رنز اور رویندر جڈیجہ 84 گیندوں میں 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اب تک دونوں کے درمیان 201 گیندوں پر 106 رنز کی شراکت ہو چکی ہے۔

اس سے قبل روہت شرما اور یشسوی جیسوال نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کی۔ روہت شرما (80) رنز اور یشسوی جیسوال (57) رنز کے درمیان 139 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ ہوئی۔ لیکن آٹھ اوور کے اندر ہی بھارت نے دونوں اوپنرز کے ساتھ ساتھ شبمن گل (10) کی وکٹیں بھی گنوا دیں۔ وہیں ٹیم کے ناب کپتان صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ونڈیز کی جانب سے روچ، گیبریل، واریکن اور ہولڈر نے اب تک ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ بھارت نے سیریز کا پہلا میچ اننگز اور 141 رنز کے بڑے مارجن سے جیتا تھا۔ جہاں بھارتی ٹیم سیریز میں کلین سویپ کرنے کی کوشش کرے گی وہیں ویسٹ انڈیز سیریز کسی نہ کسی طرح بچانا چاہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan Win First Test پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی

بھارتی ٹیم کے پلیئنگ الیون میں ایک بدلاؤ کیا گیا، شاردل ٹھاکر کی جگہ مکیش کمار کو ٹیم میں جگہ ملی اور یہ ان کا ڈیبیو میچ ہے۔ واضح رہے کہ یہ وراٹ کوہلی کا 500 واں بین الاقوامی میچ ہے۔ وہ اس سنگ میل تک پہنچنے والے بھارت کے چوتھے اور دنیا کے 10ویں کرکٹر ہیں۔ ان سے پہلے سچن تندولکر (664)، مہیلا جے وردھنے (652)، کمار سنگاکارا (594)، سنتھ جے سوریا (586)، رکی پونٹنگ (560)، مہندر سنگھ دھونی (538)، شاہد آفریدی (524)، جیک کیلس (519) اور راہل دراویڑ (509) میچ کھیل چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.