ETV Bharat / sports

India Pakistan Match ہند پاک میچ کے تئیں دیوانگی میں ریکارڈ اضافہ - ہند پاک میچ کے تئیں دیوانگی

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حال ہی میں کھیلا گیا ایشیا کپ سپر فور میچ ورلڈ کپ کے علاوہ اب تک کا سب سے زیادہ ریٹنگ والا ون ڈے میچ بن گیا ہے۔

ہند پاک میچ کے تئیں دیوانگی میں ریکارڈ اضافہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 8:12 PM IST

نئی دہلی:کرکٹ کی دنیا میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے تمام میچوں میں شائقین کی زبردست دلچسپی ہوتی ہے اور ہر آدمی دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز میچ سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہے۔

حال ہی میں سری لنکا میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا ایشیا کپ سپر فور میچ ورلڈ کپ کے علاوہ اب تک کا سب سے زیادہ ریٹنگ والا ون ڈے میچ بن گیا ہے۔

ایشیا کپ 2023 کے آفیشل براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس نے ہندوستان میں کھیل دیکھنے کا ریکارڈ سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا براہ راست ٹیلی کاسٹ، ایشیا کپ فائنل کو چھوڑ کر، 266 ملین ناظرین نے دیکھا، یہ اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ایڈیشن بن گیا ہے۔ اسٹار اسپورٹس کے مطابق گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے ٹورنامنٹ کے دیکھنے کے کل وقت میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:India Win Gold In Asian Games Cricket بھارتی خواتین ٹیم نے ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتا

فائنل کو چھوڑ کر ٹورنامنٹ کو 73.5 بلین منٹ سے زیادہ دیکھا جا چکا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 'سپر 4' کا مقابلہ ورلڈ کپ کے علاوہ اب تک کا سب سے زیادہ ریٹنگ والا ون ڈے میچ تھا، جس نے 6.4 ملین سے زیادہ اے ایم اے حاصل کیے۔اسٹار اسپورٹس کے ترجمان نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں غیر ہندوستانی میچوں کے لیے لائیو میچ ریٹنگ (ٹی وی آر) میں بھی 75 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.