ETV Bharat / sports

India New vs Zealand Test Series: نیوزی لینڈ 296 رن پر ڈھیر، ہندوستان کو 49 رن کی سبقت ملی - azar patel against new zealand test

بھارتی گیند بازاکشر پٹیل نے دوپہر کے سیشن میں تین وکٹیں حاصل کیں اور ہندوستان کو میچ میں اچھی پوزیشن میں پہنچا دیا۔ اکشر نے دوسری نئی گیند کے ساتھ گیندبازی کرتے ہوئے راس ٹیلر، ہنری نکولس اور ٹام لیتھم کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے چائے کے بعد ٹام بلنڈل اور ٹم ساؤتھی کی وکٹیں بھی حاصل کیں۔

اکشر پٹیل
اکشر پٹیل
author img

By

Published : Nov 27, 2021, 6:28 PM IST

Updated : Nov 27, 2021, 10:45 PM IST

لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل (62 رن پر 5 وکٹ) اور آف اسپنر روی چندرن اشون (82 رن پر 3 وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے ہفتہ کو یہاں پہلے ٹیسٹ India New Zealand Test Seriesکے تیسرے دن نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 296 رن پر ڈھیر کردیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کو اب 49 رن کی اہم برتری حاصل ہوگئی ہے۔

گرین پارک گراؤنڈ میں شاندار اسپن گیندبازی کرتے ہوئے، اکشر پٹیل نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں چوتھی بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اکشر نے روی چندرن اشون کے ساتھ مل کر ہندوستانی ٹیم کو صبح مقابلے میں واپسی کرائی۔

نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 129 رنز کی اچھی پوزیشن سے کھیلنا شروع کیا۔ ٹام لاتھم اور ول ینگ دونوں سلامی بلےبازوں نے اچھی شروعات کی، لیکن روی چندرن اشون نے 151 کے اسکور پر ول کی وکٹ لے کر اس شراکت کو توڑ دیا۔ ول 89 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ صبح کے سیشن میں نیوزی لینڈ کی ایک اور وکٹ گر گئی جب کپتان کین ولیمسن تیز گیند باز امیش یادیو کا شکار ہو گئے اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد اکشر نے کسی بھی بلے باز کو کریز پر ٹکنے نہیں دیا اور ایک کے بعد ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:India vs New Zealand: ہندوستان کی گیندبازی بے اثر، دوسرا دن نیوزی لینڈ کے نام رہا

اکشر پٹیل نے دوپہر کے سیشن میں تین وکٹیں حاصل کیں اور ہندوستان کو میچ میں اچھی پوزیشن میں پہنچا دیا۔ اکشر نے دوسری نئی گیند کے ساتھ گیندبازی کرتے ہوئے راس ٹیلر، ہنری نکولس اور ٹام لیتھم کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے چائے کے بعد ٹام بلنڈل اور ٹم ساؤتھی کی وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ان کے ساتھ تجربہ کار اسپنر اشون نے بھی شاندار گیند بازی کی اور 42.3 اوور میں 82 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں ۔ اشون نے ول ینگ، کائل جیمیسن اور ولیم سومرویل کو اپنا شکار بنایا۔ اس کے علاوہ رویندرا جڈیجہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے لاتھم نے سب سے زیادہ 95 رن بنائے۔

یواین آئی

Last Updated : Nov 27, 2021, 10:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.