ETV Bharat / sports

India vs Netherland بھارت نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا - بھارت اور نیدر لینڈ کے مابین سڈنی میں میچ

ٹی 20 ورلڈکپ کے سُپر 12 مرحلے میں آج بھارت اور نیدر لینڈ کے مابین سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر میچ ہو رہا ہے جس میں بھارت نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ T20 World Cup Match

India vs Netherland
بھارت اور نیدر لینڈ کے مابین سڈنی میں میچ
author img

By

Published : Oct 27, 2022, 12:43 PM IST

Updated : Oct 27, 2022, 12:56 PM IST

سڈنی: ٹی 20 ورلڈکپ کے سُپر 12 مرحلے میں آج بھارت اور نیدر لینڈ کے مابین سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر میچ ہو رہا ہے، جس میں بھارت نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ T20 World Cup Match دونوں ٹیمیں ٹی 20 میچ میں پہلی بار آمنے سامنے ہیں۔ اس سے قبل ان کے درمیان دو یکروزہ میچ ہوچکے ہیں جن میں بھارت نے کامیابی حاصل کی ہے۔

نیدرلینڈز (پلیئنگ الیون): اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان، وکٹ کیپر)، وکرمجیت سنگھ، میکس اوڈوڈ، باس ڈی لیڈ، کولن ایکرمین، ٹام کوپر، ٹم پرنگل، لوگن وین بیک، شاریز احمد، فریڈ کلاسن، پال وین میکرین

بھارت (پلیئنگ الیون): روہت شرما(کپتان)،کے ایل راہل، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، اکشر پٹیل، روی چندرن اشون، بھونیشور کمار، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ

آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں بھارت اور نیدر لینڈ کے مابین سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دی ہے جس کی وجہ سے ٹیم پُرجوش ہے۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار ٹی 20 میچوں میں آمنے سامنے ہیں جب کہ ۔ سُپر 12 مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں بھارت نے اپنے روایتی حریف پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی ہے جب کہ نیدرلینڈ کی ٹیم سری لنکا کو شکست دے کر سُپر 12 میں پہنچی ہے لیکن سُپر 12 میں اسے بنگلہ دیش کے ہاتھوں نو رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پہلا میچ ہارنے والی نیدر لینڈ ٹیم پر میچ جیتنے کا دباؤ ہوگا کیوںکہ اس کے سامنے بھارت جیسی دنیا کی بہترین ٹیم ہے جس میں وراٹ کوہلی، روہت شرما، سوریہ کمار یادو اور کے ایل راہُل جیسے دنیا کے بہترین بلے باز ہیں جس کی وجہ سے ٹیم انڈیا کا پلڑا بھاری ہے۔

Last Updated : Oct 27, 2022, 12:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.