ETV Bharat / sports

انگلینڈ کا محتاط آغاز، جیت کے لیے 291 رنز درکار - بھارت انگلینڈ ٹیسٹ سیریز

اوول میں کھیلے جارہے بھارت اور انگلینڈ کے مابین چوتھے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انگلینڈ نے بنا کسی نقصان کے 77 رنز بنا لیے ہیں اور اب اسے جیت کے لیے آخری دن 291 رنوں کی ضرورت ہے۔

India vs England
India vs England
author img

By

Published : Sep 6, 2021, 1:09 PM IST

بھارت کی جانب سے 368 رنز کا ہدف ملنے کے بعد انگلینڈ کی جانب سے حسیب حمید اور روری برنس نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بہتر شروعات کی اور چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک بنا کسی نقصان کے 77 رنز بنا لیے ہیں۔

شاردُل ٹھاکُر اور رشبھ پنت نے شاندار بلے بازی کی

دن کا کھیل ختم ہونے تک حسیب حمید 43 رنز اور روری برنس 31 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل روہت شرما کے شاندار 127 رنز، پُجارا، کوہلی اور کے ایل راہل کی بہتر بلے بازی کے بعد لوور آرڈر بلے بازوں شاردل ٹھاکر (60 رنز)، رشبھ پنت (50 رنز)، امیش یادو (25 رنز) اور جسپریت بمراہ (24 رنز) کی اہم اور مفید پارٹنرشپ سے بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں چوتھے روز 466 رن بناکر انگلینڈ کے سامنے جیت کے لیے 368 رنز کا مشکل ہدف رکھا۔

ان میچ کے آخری دن انگلینڈ کو جیت کے لیے 291 رنز درکار ہوں گے جبکہ بھارت کو تمام 10 وکٹیں لینی ہوں گی۔

اس سے قبل چوتھے دن بھارت نے اپنی اننگز کو تین وکٹوں پر 270 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ کپتان وراٹ کوہلی نے 22 رنز اور رویندر جڈیجہ نے 9 رنز کے ساتھ اننگ کو آگے بڑھایا۔ دونوں نے اسکور کو 296 تک پہنچایا تب کرس ووکس نے جڈیجہ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔ جڈیجہ نے 59 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے۔ اس کے بعد آؤٹ آف فارم نائب کپتان اجنکیا رہانے کھاتہ کھولے بغیر ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

وراٹ کوہلی ٹیم کے 312 کے اسکور پر آف اسپنر معین علی کی گیند پر واحد سلپ میں کریگ اوورٹن کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔ وراٹ نے96 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے۔

بھارت کی چھٹی وکٹ 312 کےا سکور پر گری لیکن اس کے بعد رشبھ پنت اور شاردُل ٹھاکُر نے ساتویں وکٹ کے لیے 100 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ پہلی اننگز میں شاندار 57 رنز بنانے والے شاردُل نے دوسری اننگز میں بھی کئی شاندار شاٹس کھیلے۔

اس سنچری شراکت کے بعد شاردُل کو انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے اوورٹن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ شاردُل نے 72 گیندوں میں 6 چوکوں اور معین علی کی گیند سیدھا چھکا لگا کر 60 رنز بنائے۔

شاردُل کے آؤٹ ہونے کے ایک اوور بعد ہی پنت نے معین کی گیند پر ایک تیز شاٹ لگایا لیکن معین نے اپنی ہی گیند پر کیچ لے کر پنت کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ پنت نے 106 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔ چائے کے وقت بھارت کی آٹھ وکٹیں گر چکی تھیں۔

چائے کے وقفہ کے بعد جسپریت بُمراہ 450 اور اُمیش یادو 466 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ ووکس نے بمراہ اور اوورٹن نے اُمیش کو آوٹ کیا۔ بُمراہ نے 38 گیندوں پر 24 میں تین چوکے لگائے جبکہ امیش نے 23 گیندوں پر 25 رنز میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 83 رنز پر تین، اولی رابنسن اور معین علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جیمس اینڈرسن، اوورٹن اور کپتان روٹ کو ایک ایک وکٹ ملی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.