ETV Bharat / sports

India vs Australia آسٹریلوی بلے باز اندور ٹیسٹ میں جارحانہ بلے بازی کیلئے تیار

author img

By

Published : Feb 25, 2023, 6:23 PM IST

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز کا تیسرا میچ یکم مارچ سے اندور میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کی ٹیم چار میچوں کی سیریز میں 0-2 سے پیچھے ہے۔ India vs Australia

India vs Australia
آسٹریلوی بلے باز اندور ٹیسٹ میں جارحانہ بلے بازی کے لیے تیار

نئی دہلی: آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے بلے باز ٹریوس ہیڈ نے اندور میں یکم مارچ سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں جارحانہ رویہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ اب وہ اندور میں یکم مارچ سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں عثمان خواجہ کے ساتھ اننگز کا آغاز نہیں کر سکیں گے۔ وہ ناگپور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ وہیں ناگپور میں پلیئنگ الیون میں جگہ نہ ملنے کے بارے میں پوچھے جانے پر ٹریوس ہیڈ نے کہا یہ کچھ ایسا تھا جس کی امید نہیں تھی۔

انہوں نے کہاکہ اس پر کافی بحث ہوئی۔ اس پر سب کے مختلف رائے ہے۔ وہ کوچنگ اسٹاف اور سلیکٹرز کا احترام کرتے ہیں، ان کا سلیکٹرز کے ساتھ بہت مضبوط رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میچ شروع ہونے کے اگلے دن انہوں نے خود سے کہا کہ وہ اب بھی ٹور پر ہیں اور آسٹریلیا کے لیے کھیل رہے ہیں۔ وہ اب بھی وہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہین مقابلہ کرنا اور کھیلنا پسند ہے۔ لیکن ایک اور طریقہ ہے جس میں کھلاڑیوں کو سپورٹ کر سکتا ہوں اور اپنے موقع کے لیے بہتر تیاری کر سکتا ہوں۔ وہ اب بھی محسوس کرتے ہیں وہ بہترین جگہ پر ہیں، یہ صرف ایک ہفتہ تھا جو ان کے حق میں گیا۔' ٹیسٹ میچ میں پہلی بار اننگز کا آغاز کرتے ہوئے ہیڈ نے جارحانہ بلے بازی کی اور میچ کے دوسرے دن بھارتی اسپنرز کو دباؤ میں ڈال دیا۔ تیسرے دن کا کھیل شروع ہونے کے بعد پہلی ہی گیند پر ان کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارت نے مقابلہ سخت کردیا۔ ہیڈ نے کہاکہ کوٹلہ میں دوسری اننگز میں ان کے 43 رنز نے انہیں بہت زیادہ اعتماد دیا۔

آسٹریلیا کی ٹیم چار میچوں کی سیریز میں 0-2 سے پیچھے ہے اور ہیڈ نے بھی اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم کو سیریز میں واپسی کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم بہت مضبوط ہے۔ میچ کے دوران ایسا وقت آئے گا جب ہماری پوزیشن مضبوط نہیں ہوگی، لیکن اس سے نمٹنا ہوگا۔ حالات آپ کی مرضی کے مطابق نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ اگلے دو ہفتے ہمارے لیے چیلنجنگ ہوں گے۔ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ تال میل کو کیسے تلاش کرنا ہے اور پھر اسے پکڑنا ہے۔ تماشائیوں سے بھرے اسٹیڈیم میں شور کے درمیان آپ کو خود کو سہارا دینا ہوگا۔ کپتان پیٹ کمنز اپنی بیمار والدہ کے ساتھ رہنے کے لیے وطن واپس چلے گئے ہیں اور وہ تیسرے ٹیسٹ میں نہیں کھیل سکیں گے۔ ہیڈ نے کہا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے کمنز کا آسٹریلیا میں رہنا زیادہ ضروری ہے۔ ہیڈ نے کہا زندگی کرکٹ سے بڑی ہے اور اس وقت ان کے لیے یہاں ہونے سے زیادہ گھر پر ہونا ضروری ہے۔ ہم بطور ٹیم اس کی حمایت کرتے ہیں اور اس کی غیر موجودگی میں آگے بڑھنے کے طریقے تلاش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.