ETV Bharat / sports

India vs Australia First t20 Match بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا میچ آج کھیلا جائے گا - ndia vs australia 1st t20

آج شام بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ موہالی میں کھیلا جائے گا۔ India vs Australia First t20 Match

india vs australia first t20 match play today
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
author img

By

Published : Sep 20, 2022, 11:40 AM IST

موہالی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2022 کو اب صرف ایک ماہ باقی ہے۔ اس سے قبل تمام ٹیمیں اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اسی ضمن میں ٹیم انڈیا آج سے آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی T20 سیریز کھیلے گی اور پہلا میچ آج موہالی میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں کپتان روہت شرما، کوچ راہل ڈراوڈ اور ٹیم انتظامیہ T20 ورلڈ کپ سے قبل کمزوریوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس کے علاوہ، وہ مضبوط پلیئنگ الیون کے ساتھ ورلڈ میں دعویداری پیش کریں گے۔ India vs Australia First t20 Match

ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد پلیئنگ پر سوال اٹھ رہے تھے۔ سابق کرکٹرز نے الزام لگایا تھا کہ روہت شرما اب تک پلیئنگ الیون کا انتخاب نہیں کر پائے ہیں۔ ساتھ ہی کپتان روہت نے کہا تھاکہ وہ T20 ورلڈ کپ سے قبل تمام تجربات کرنا چاہتے ہیں، تاکہ ان کے پاس کافی آپشن موجود ہوں۔ تاہم اب بھارت ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے کئی ٹی ٹوئنٹی میچز میں اپنی ٹیم کو آزما سکتی ہیں اور ٹیم انتظامیہ اپنی تیاریوں کو عملی جامہ پہناسکتی ہے۔

بتادیں کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج شام ساڑھے سات بجے موہالی کے پنجاب کرکٹ ایسو سی ایشن IS بندرا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ India vs Australia First t20 Match

ایشیا کپ کے فائنل میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہنے کے بعد بھارت کا یہ پہلا میچ ہوگا۔ حالانکہ بھارت فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکتا تھا، لیکن اس نے افغانستان کے خلاف میچ جیت لیا تھا۔ سری لنکا نے پاکستان کو ہرانے کے بعد ایشیا کپ جیتا ہے۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین یک روزہ میچوں اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 28 ستمبر سے شروع ہوگی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.