نئی دہلی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری بارڈر-گواسکر ٹرافی 2023 کا تیسرا ٹیسٹ یکم مارچ سے دھرم شالہ میں ہونا تھا، لیکن اسے کسی نئے مقام پر منتقل کیا جا سکتا ہے، کیونکہ دھرم شالہ گراؤنڈ میچ کی میزبانی کے لیے تیار نہیں ہے۔ فی الحال بی سی سی آئی نے تیسرے ٹیسٹ کے حوالے سے کوئی انکشاف نہیں کیا ہے، لیکن اندور اور راجکوٹ تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی کے لیے سب سے موضون ہیں، جب کہ بنگلورو اور وشاکھاپٹنم بھی ان مقامات میں شامل ہیں جہاں تیسرا ٹیسٹ کھیلا جا سکتا ہے۔ آئی ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق مقام کے بارے میں حتمی فیصلہ جلد ہی متوقع ہے۔
کھیل کو دھرم شالہ سے منتقل کرنے کا فیصلہ بورڈ کے انسپکشن پینل کی رپورٹ کے بعد لیا گیا ہے۔ پینل نے 11 فروری کو گراؤنڈ کا دورہ کیا اور آؤٹ فیلڈ میں کئی خرابیاں دیکھی۔ ایک اور رکاوٹ یہ تھی کہ فروری 2022 میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان دو T20I کے بعد سے دھرم شالہ میں کوئی کرکٹ نہیں کھیلی گئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دھرم شالہ نے اب تک صرف ایک ٹیسٹ کی میزبانی کی ہے۔ سنہ 2017 میں جب بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیتی تھی۔
بی سی سی آئی کے ایک ذریعہ نے کہاکہ' اس گراؤنڈ پر کوئی مسابقتی میچ نہیں کھیلا گیا اور آؤٹ فیلڈ بھی تیار نہیں ہے۔ میچ شروع ہونے میں 16 دن باقی ہیں اور دھرم شالہ میں موسم بھی مسائل پیدا کر سکتا ہے کیونکہ اس میدان پر مسلسل بین الاقوامی میچ بارشوں کی نظر ہوچکے ہیں۔ آؤٹ فیلڈ کے کچھ حصوں میں گھاس نہیں ہے اور آئندہ چند دنوں میں بارش کی پیش گوئی جاری کام کو متاثر کر سکتی ہے۔
بتادیں کہ ناگپور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو تین دن کے اندر اندر ایک اننگ اور 132 رنز سے شکست دینے کے بعد بھارت بارڈر-گاوسکر ٹرافی میں 1-0 سے آگے ہے۔ یہ میچ 9 فروری کو شروع ہوا تھا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے گیند بازی کی دعوت دی۔ بھارتی گیند بازوں نے پہلے ہی دن آسٹریلیا کو 177 رنز پر آل آوٹ کردیا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے پہلی اننگز میں 400 رنز بنائے۔ آسٹریلیا دوسری اننگز میں بھی بھارتی گیند بازوں کے سامنے ٹک نہ سکے۔ پوری ٹیم 91 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ دوسرا ٹیسٹ 17 فروری سے دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: