نئی دہلی: بارڈر گواسکر ٹرافی کے تحت بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کا آج دوسرا دن ہے۔ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس ٹیسٹ میچ میں ہفتہ کا دن دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہم ہونے والا ہے۔ بھارتی ٹیم بڑا اسکور کرنا چاہے گی، جب کہ مہمان ٹیم بھارتی بلے باز کو جلد سے جلد پویلین بھیجنا چاہے گی۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 263 رنز بنائے۔ جواب میں بھارت نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنا لیے تھے۔ تاہم دوسرے دن بھارتی ٹیم کی جانب سے آسٹریلیا کے 263 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 262 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔
دہلی ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن وقفے تک بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنا لیے ہیں۔ سابق کپتان اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کریز پر موجود ہیں، جب کہ رویندر جڈیجہ بھی پیچ پر موجود ہیں۔ پہلا سیشن مکمل طور پر آسٹریلوی ٹیم کے نام رہا۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں بھارت کی 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اسپنر نیتھن لیون نے اب تک 4 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ پہلے دن کپتان روہت شرما (13) اور کے ایل راہل (چار) رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ روہت کو ناتھن لیون کے آخری اوور میں امپائر نے شارٹ لیگ پر آؤٹ دیا، لیکن بھارتی کپتان ڈی آر ایس کا سہارا لینے کے بعد بچ گئے۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ خواجہ (125 گیندوں پر 81) اور ہینڈزکومب (142 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 72 رنز) کے علاوہ ان کا کوئی بھی بلے باز بھارتی گیند بازوں کے سامنے ٹک نہیں سکے۔ کپتان پیٹ کمنز نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔ خواجہ نے اپنی اننگز میں 12 چوکے اور ایک چھکا لگایا، جب کہ ہینڈزکومب کی اننگز میں نو چوکے شامل تھے۔
پچ اسپنرز کے لیے سازگار ہے لیکن شامی بھارت کے سب سے کامیاب بولر رہے۔ انہوں نے 60 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ آف اسپنر روی چندرن اشون (57/3) اور بائیں ہاتھ کے اسپنر رویندر جڈیجہ (68/3) نے انہیں اچھا ساتھ دیا۔ پیٹ کمنز نے لگاتار دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ خواجہ اور ڈیوڈ وارنر (15) نے پہلی وکٹ کے لیے 50 رنز جوڑ کر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ خواجہ زیادہ اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کر رہے تھے اور ان کا فٹ ورک بھی اچھا تھا لیکن وارنر کو جدوجہد کرنا پڑی۔ محمد سراج نے اپنے پہلے اسپیل میں انہیں بہت پریشان کیا۔ ان کی گیند وارنر کی کہنی اور ہیلمٹ پر بھی لگی۔
مزید پڑھیں: