ETV Bharat / sports

Under 19 Asia Cup: بنگلہ دیش کو شکست دے کر بھارت فائنل میں - Sports Latest news

بھارتی کرکٹ ٹیم نے انڈر 19 ایشیا کپ Under 19 Asia Cup کے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 103 رنوں سے شکست دے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے جہاں اس کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

بشکریہ بی سی سی آئی ٹویٹر
بشکریہ بی سی سی آئی ٹویٹر
author img

By

Published : Dec 30, 2021, 9:22 PM IST

بھارتی انڈر 19 ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز شیخ رشید (90) کی شاندار بلے بازی کی بدولت ٹیم نے انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل مقابلے میں بنگلہ دیش کو یکطرفہ انداز میں 103 رن سے شکست دے دی۔

خطابی میچ میں بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔ Under 19 Asia Cup Final match سری لنکا نے دبئی میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں 2012 کے ایڈیشن کی مشترکہ فاتح پاکستان کو 22 رن سے شکست دے کر پانچویں بار ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔

بشکریہ بی سی سی آئی ٹویٹر
بشکریہ بی سی سی آئی ٹویٹر

بھارت ٹاس ہارنے کے بعد بلے بازی کے لیے اترا اور اچھی شروعات نہ ملنے اور بڑی شراکت داری نہ ہونے کے باوجود شارجہ جیسی پچ پر بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 244 رن کا چیلنجنگ ہدف دیا۔

بھارت کی جانب سے شیخ رشید نے ناٹ آوٹ 90 رنز کی بہترین اننگ کھیلی اور ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔ اس کے علاوہ نچلی صف کے بلے بازوں راج وردھن ہنگرگیکر اور وکی اوستوال کی چھوٹی چھوٹی جارحانہ اننگز کا اہم کردار رہا۔

شیخ رشید نے 108 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 90 رن کی اننگز کھیلی جبکہ راج وردھن اور وکی نے آخر میں بالترتیب ایک چوکے اور دو چھکے کی مدد سے سات گیندوں پر 16 اور تین چوکوں کی بدولت 18 گیندوں پر 28 رن کی چھوٹی طوفانی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ کپتان یش دھول نے 26، راج باوا نے 23 اور ہرنور سنگھ نے 15 رنز بنائے۔

اس کے بعد بھارتی گیند بازوں نے کافی کفایتی اور خطرناک گیندبازی کی اور بنگلہ دیش کے بلے بازوں کے لیے 244 کے اس ہدف کو پہاڑ جیسا ہدف بنا دیا۔ راج باوا اور روی کمار کی تیز گیند باز جوڑی نے ٹیم کو شروعات میں کامیابیاں دلائیں۔

بشکریہ بی سی سی آئی ٹویٹر
بشکریہ بی سی سی آئی ٹویٹر

دونوں نے مل کر پہلے پاور پلے (پہلے 10 اوورز) میں صرف 50 رن خرچ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی چار وکٹیں حاصل کیں۔ بلے سے تعاون کرنے کے بعد راج وردھن اور وکی نے گیند بازی میں قیادت سنبھالی اور مڈل اور لوور آرڈر کو پویلین کا راستہ دکھایا۔

جہاں ایک جانب وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں وہیں دوسری جانب عارف اسلام ایک سرے پر ٹکے رہے لیکن آخر میں لیفٹ آرم اسپنر نشانت سندھو نے اپنی اسپن گیندبازی میں پھنسایا اور وکٹ کیپر کے ہاتھوں اسٹمپ آوٹ کیا۔

عارف 77 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 42 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے راج وردھن، روی، راج اور وکی نے دو دو جبکہ نشانت اور کوشل تامبے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.